• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

عورت 30 سال بعد جوان اور 50 سال بعد مزید جوان ہوتی ہے، شاہدہ منی

شائع November 17, 2023
— اسکرین شاٹ
— اسکرین شاٹ

ماضی کی مقبول اداکارہ و گلوکارہ شاہدہ منی نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی عمر ابھی پچاس سال بھی نہیں ہوئی جب کہ عورت 30 سال کے بعد جوان اور 50 سال کے بعد مزید جوان ہوتی ہے۔

شاہدہ منی نے حال ہی میں ’جی کے سنگ‘ نامی شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے کیریئر، اپنی عمر اور خوبصورتی سمیت دیگر معاملات پر کھل کر بات کی۔

انہوں نے بتایا کہ ملکہ ترنم نور جہان ان کی والدہ کی طرح تھیں، وہ انہیں بیٹی سمجھ کر سمجھاتیں اور پیار کرتی تھیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے 200 سے زائد فلموں میں کام کیا، انہوں نے انتہائی کم عمری میں اداکاری شروع کی تھی، فلموں میں وہ جس ہیرو کی ہیروئن بنیں، ان ہی کی بیوی، بیٹی اور پوتی بھی بنیں، تاہم انہوں نے مذکورہ ہیرو کا نام نہیں بتایا۔

شاہدہ منی کے مطابق فلمی کیریئر کے دوران شبنم اور ندیم نے ان کا بہت ساتھ دیا، وہ ان کے سینیئر تھے، انہوں نے ان کی رہنمائی کی، تاہم ساتھ ہی انہوں نے الزام عائد کیا کہ بعض شخصیات نے ان کے لیے مشکلات بھی کھڑی کیں۔

انہوں نے کسی فلم پروڈیوسر، ہدایت کار اور اداکار کا نام لیے بغیر دعویٰ کیا کہ انہیں فلموں میں کاسٹ کیے جانے کے بعد ان کے مناظر مختصر کیے گئے، ان کے اوپر فلمائے گئے گانوں کو کسی اور پر بھی فلما کر انہیں پیچھے کرنے کی کوشش کی گئی۔

ایک سوال کے جواب میں شاہدہ منی نے بتایا کہ انہیں متعدد بار بولی وڈ سے کام کی پیش کش ہوئی، انہوں نے وہاں جاکر بولی وڈ ایوارڈ تقریب میں پرفارمنس بھی کی، جہاں انہیں ہدایت کار راج کمار ہیرانی نے کام کی پیش کش کی۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ راج کمار ہیرانی نے انہیں پیش کش کی کہ وہ جس طرح کی کہانی اور کردار چاہیں گی، وہ اسی طرح کی کہانی لکھ کر انہیں اپنی پسند کا کردار بھی دیں گے لیکن اس کے باوجود انہوں نے وہاں کام نہیں کیا۔

پروگرام میں اپنی عمر پر بات کرتے ہوئے شاہدہ منی نے کہا کہ انہوں نے انتہائی کم عمری میں اداکاری شروع کی اور اس وقت ان کی عمر 40 سال سے زائد ہے لیکن ابھی 50 سال نہیں ہوئی۔

شاہدہ منی نے کہا کہ عورت 30 سال بعد جوان ہوتی ہے، 40 سال کے بعد وہ مزید جوان جب کہ 50 سال کے بعد انتہائی جوان ہوتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024