• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

شادی کا جوڑا کاپی کرنے کے شکوے پر ڈیزائنر کا صبور علی کو جواب

شائع November 17, 2023
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

اداکارہ صبور علی کی جانب سے اپنی شادی کے جوڑے اور دیگر یادگار لمحات کو ایک ٹی وی ڈرامے کے سین میں کاپی کرنے کے الزام پر ڈیزائنر فائزہ ثقلین نے جواب دیا کہ ’ایسا کرنے کی ضرورت نہیں تھی بالخصوص جب میرے جیسے ڈیزائنرز مالی معاوضہ کے بغیر دلہن کا جوڑا تیار کررہے ہوں۔‘

پاکستان کی نامور ڈیزائنر فائزہ ثقلین نے صبور علی کی شادی کا جوڑا تیار کیا تھا اور بالکل ایسا ہی جوڑا ڈیزائنر نے حال ہی میں نشر ہونے والے ڈرامے ’منت مراد‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ اقرا عزیز کے لیے بھی تیار کیا تھا۔

جیو ٹی وی پر نشر ہونے والے ڈراما سیریل ’منت مراد‘ کی 15 نومبر کی قسط میں منت کا کردار ادا کرنی والی اقرا عزیز اور مراد کا کردار ادا کرنے والے طلحہ چہور کی شادی ہوئی تھی۔

ڈرامے میں اقرا عزیز نے صبور علی کی شادی جیسا جوڑا پہنا تھا جبکہ ڈرامے میں نکاح کے لیے اسٹیج کی سجاوٹ بھی ویسے ہی کی گئی ہے جیسے صبور علی کی حقیقی شادی میں کی گئی تھی۔

اس کے علاوہ صبور علی کی حقیقی شادی کی جیولری اور ڈرامے میں اقرا عزیز کی جیولری بھی کافی ملتی جلتی دکھائی دیتی ہے۔

فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

یہ دیکھ کر صبور علی غصہ ہوگئیں اور ڈرامے کی پروڈکشن ٹیم پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے اداکارہ کی اجازت کے بغیر ان کی حقیقی شادی کے یادگار لمحے اور شادی کے جوڑے کو کاپی کیا ہے۔

اداکارہ صبور علی کا نکاح رواں سال جنوری میں اداکار علی انصاری سے ہوا تھا۔

نکاح کی تقریب میں صبور علی نے روایتی سفید اور گولڈ جیولری پہن رکھی تھی اور اپنی والدہ کی شادی جیسا لباس کا انتخاب کیا تھا، اداکارہ نے اپنی مرحوم والدہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ڈیزائنر فائزہ ثقلین کی طرف سے تیار کردہ کامدانی لباس زیب تن کیا تھا۔

صبور علی کی جانب سے تنازع کھڑا کرنے کے بعد ڈیزائنر فائزہ ثقلین نے انسٹاگرام اسٹوری پر اداکارہ کی جانب سے لگائے الزامات کا جواب دیا۔

اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کیے گئے بیان میں فائزہ ثقلین نے اس بات پر زور دیا کہ شادی کے جوڑے میں دلہن کی طرف سے رنگ تجویز کرنے اور معمولی تفصیلات کو شامل کرنے کا یہ مطلب نہیں کہ دلہن کو جوڑے کے حقوق حاصل ہوگئے ہیں۔

فائزہ ثقلین کا کہنا تھا کہ ’مجھے لگتا ہے کہ یہ تنازع کھڑا کرنے کی ضرورت نہیں تھی، خاص طور پر جب میرے جیسے ڈیزائنرز مالی معاوضہ یا کسی تعاون یا فائدے کے بغیر دلہن کے جوڑے کے لیے وقت نکال کر اسے تیار کریں‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’میں ماضی میں بھی اسی طرح کے ڈیزائن تخلیق کرچکی ہوں، اور جو ہم نے اس ایونٹ کے لیے جوڑا استعمال کیا وہ کوئی نیا یا منفرد نہیں تھا اور نہ ہی یہ پہلی بار تھا۔‘

ڈیزائنر نے صبور علی کا نام لیے بغیر کہا کہ اس نے ہنگامہ آرائی یا تنازع کھڑا کرنے کی ضرورت نہیں تھی کیونکہ ’یہ جوڑا ’ایف ایس برائیڈل‘ (فائزہ ثقلین برائیڈل) کا ہے اور ہمارے پاس اسے فروخت کرنے یا دیگر فنکاروں کے ساتھ تعاون کے ذریعے جوڑا دینے کا پورا حق حاصل ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024