• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm

انٹربینک مارکیٹ میں 17 دن بعد روپے کی قدر میں اضافہ، ڈالر 76 پیسے سستا

شائع November 16, 2023
ظفر پراچا نے کہا کہ برآمدات اور ترسیلات زر میں اضافہ ہوگیا ہے، اور براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری بھی بڑھ گئی ہے — فائل فوٹو: اے ایف پی
ظفر پراچا نے کہا کہ برآمدات اور ترسیلات زر میں اضافہ ہوگیا ہے، اور براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری بھی بڑھ گئی ہے — فائل فوٹو: اے ایف پی

پاکستان میں لگاتار 17 دن تک ڈالر کی قدر میں اضافے کے بعد روپے کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ معاہدے کے بعد انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 76 پیسے کا اضافہ ہوا۔

فوریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق آج انٹربینک مارکیٹ میں ایک موقع پر امریکی کرنسی کی قدر 2 روپے 8 پیسے سستی ہو کر 286 روپے 6 پیسے کی سطح پر آگئی ہے، جو مرکزی بینک کے مطابق گزشتہ روز 0.09 فیصد یا 27 پیسے اضافے کے بعد 288 روپے 14 پیسے پر بند ہوئی تھی۔

تاہم دن کے اختتام پر ڈالر کی قدر میں بہتری آئی اور ایک روپے سے زائد کی کمی واقع ہوئی۔

دن کے اختتام پر 76 پیسے اضافے کے بعد ڈالر 287.38 پیسے پر بند ہوا۔

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکریٹری جنرل ظفر پراچا نے بتایا کہ آج کا دن پاکستانی معیشت کے لیے بہتر ثابت ہوا، خاص طور پر آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول کا معاہدہ ہوا ہے، اس کی وجہ سے مثبت رجحان دیکھا گیا، ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ آنے والے دنوں میں ڈالر کی قدر میں بتدریج کمی ہو گی، صرف ڈالر بڑھ رہا تھا، باقی فنانشل کریڈنشلز بہتر ہیں، اسٹاک ایکسچینج میں اضافہ ہو رہا ہے تو ڈالر نہیں بڑھنا چاہیے۔

ظفر پراچا نے کہا کہ برآمدات اور ترسیلات زر میں اضافہ ہوگیا ہے، اسی طرح براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری بھی بڑھ گئی ہے، مجموعی طور پر مالیاتی اشاریے اچھے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بینکوں یا مارکیٹ پلیئرز نے جو افراتفری پیدا کی تھی کہ ڈالر بڑھ جائے گا، ان کے سارے اندازے غلط ہو گئے ہیں۔

ظفر پراچا کے مطابق انتظامی اقدامات کے بعد ایکسچینج کمپنیز نے 70 کروڑ ڈالر دیے ہیں، آرمی چیف اور ان کی ٹیم سے کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کو آئی ایم ایف نے بھی تسلیم کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر میٹس گلوبل کے مطابق آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدے کے بعد روپے کی قدر بحالی ہوئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024