• KHI: Fajr 5:35am Sunrise 6:55am
  • LHR: Fajr 5:13am Sunrise 6:38am
  • ISB: Fajr 5:21am Sunrise 6:48am
  • KHI: Fajr 5:35am Sunrise 6:55am
  • LHR: Fajr 5:13am Sunrise 6:38am
  • ISB: Fajr 5:21am Sunrise 6:48am

تربت: پولیس چوکی پر حملہ، تین پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا گیا

شائع November 16, 2023
حکام نے بتایا کہ کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز نے ایک شخص کو گرفتار کیا—فائل فوٹو: اے ایف پی
حکام نے بتایا کہ کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز نے ایک شخص کو گرفتار کیا—فائل فوٹو: اے ایف پی

بلوچستان کے ضلع تربت میں مسلح افراد نے پولیس چوکی پر حملہ کیا اور سرکاری اسلحہ چھیننے کے بعد تین اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق حملے میں پولیس اہکاروں کو یرغمال بنائے جانے کی واردات کی حکام نے تصدیق کی۔

تفصیلات کے مطابق مسلح افراد سنگانی سرمومن پولیس چوکی پر پہنچے اور پولیس اہلکاروں کو گن پوائنٹ پر اپنے ہمراہ لے گئے، یرغمال بنائے گئے اہلکاروں کی شناخت نعیم، ندیم اور سمیر کے ناموں سے ہوئی، حملہ آوروں نے پولیس اہلکاروں سے دو سب مشین گنیں اور میگزین بھی چھین لیے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیکیورٹی اہلکار جائے وقوع پر پہنچے اور سرچ آپریشن شروع کیا، بدھ کو آدھی رات تک کسی ملزم کی گرفتاری کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی تھیں۔

’ہائی الرٹ‘

حکام نے بتایا کہ کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز نے ایک شخص کو گرفتار کیا، یہ شخص بدھ کی شام کینٹ کے علاقے میں چوکی پر رکے بغیر اور اپنی شناخت ثابت کیے بغیر زبردستی داخل ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ مشتبہ شخص کی شناخت عیسیٰ خان کے نام سے ہوئی ہے، وہ سوزوکی بولان میں کوئٹہ کینٹ کے علاقے میں داخل ہوا اور سیکیورٹی چیک پوسٹ پر شناخت کے لیے رکا بھی نہیں۔

حکام نے بتایا کہ اس کے فوراً بعد سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا اور کینٹ کے تمام داخلی راستوں کو بند کر دیا گیا۔

بعد ازاں سیکیورٹی فورسز نے گاڑی کا پیچھا کیا، اسے گلستان روڈ کے علاقے میں ایک ڈیری فارم کے قریب روکا اور ڈرائیور کو گرفتار کیا اور تفتیش کے لیے حکام کے حوالے کر دیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024