• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

گلوکار جواد احمد کے والد انتقال کر گئے

شائع November 12, 2023
— فائل فوٹو: ایکس
— فائل فوٹو: ایکس

ماضی کے نامور گلوکار جواد احمد کے والد پروفیسر توقیر احمد آج لاہور میں انتقال کر گئے ہیں۔

برابری پارٹی کے سربراہ اور گلوکار جواد احمد نے سماجی پلیٹ فارم کے ذریعے اپنے مداحوں کو افسوس ناک خبر کی اطلاع دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکار کے والد گورنمنٹ کالج لاہور کے سابق استاد تھے، گلوکار نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ پر بتایا کہ ’میرے والد پروفیسر توقیر احمد آج (12 نومبر کو) لاہور میں انتقال کرگئے ہیں۔‘

تاہم انہوں نے اپنے والد کے انتقال کی وجہ سے متعلق مزید تفصیلات ظاہر نہیں کیں۔

البتہ گلوکار کا کہنا تھا کہ والد کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر، رہائش گاہ جوہر ٹاؤن میں ادا کی جائے گی۔

گلوکار کی جانب سے والد کے انتقال کی خبر پر شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے اظہار افسوس کیا جا رہا ہے۔

جواد احمد پاکستان کا ایک جانا پہچانا نام ہے، انہوں نے جب اپنے میوزک کیریئر کا آغاز کیا تو ان کے گانے بہت کم وقت میں ملک بھر میں مقبول ہوئے۔

اس کے علاہ انہوں نے حب الوطنی کے گیت بھی گائے جو آج بھی نوجوانوں میں بے حد مقبول ہیں۔

پاکستان کرکٹ کے لیے ان کا لکھا مقبول گیت ’تم جیتو یا ہارو‘ آج بھی بے حد مقبول ہے۔

ان کے مشہور گانوں میں ’بن تیرے‘، ’دوستی‘، ’یہی تو اپنا ہے پن‘، ’ہمیں تم سے پیار ہے‘، ’اللہ میرے دل کے اندر‘ وغیرہ شامل ہیں۔

طویل عرصے تک گلوکاری کے بعد انہوں نے سیاست میں قدم رکھا اور اپنی ہی سیاسی جماعت برابری پارٹی پاکستان کی بنیاد رکھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024