• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

بولڈ انداز میں لباس کی تشہیر پر فیشن برانڈ کو تنقید کا سامنا

شائع November 10, 2023

معروف فیشن برانڈ کی بولڈ انداز میں مغربی طرز کی ملبوسات کی تشہیر کی ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے فیشن ہاؤس کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

حال ہی میں کراچی میں معروف فیشن برانڈ ’ہاؤس آف پریشے‘ کی جانب سے فیشن شو کا انعقاد کیا گیا، جس میں منفرد دیدہ زیب ملبوسات پیش کی گئیں۔

فیشن شو کے دوران موسم سرما کے حساب سے ملبوسات پیش کیے گئے، جنہیں کافی سراہا بھی گیا، تاہم ملبوسات کو پیش کرنے کے لیے منفرد انداز اپنانے پر فیشن ہاؤس کو تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

فیشن شو کے دوران ماڈلز نے بولڈ انداز میں فیشن ہاؤس کی ملبوسات کو پیش کیا، جس پر صارفین نے ماڈلز کے انداز کو عریانیت قرار دیا۔

زیادہ تر لوگوں نے تعجب کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا مذکورہ فیشن شو اسلامی جمہوریہ پاکستان میں ہی منعقد ہوا؟

کچھ صارفین نے کمنٹس کرکے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس طرح کے بولڈ فیشن شوز کرنے پر پابندی عائد کرے۔

سوشل میڈیا صارفین نے نہ صرف فیشن ہاؤس کے لباس کو مغربی طرز کا قرار دیا بلکہ ماڈلز کے انداز کو بھی عریانیت قرار دیا۔

ماڈلز کی جانب سے پیش کیے گئے زیادہ تر لباس خواتین کے تھے، جنہیں مغربی طرز کا لباس قرار دیا گیا۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

فیشن شو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد لوگوں نے فیشن ہاؤس اور فیشن ڈیزائنر ’پریشے عدنان‘ کو تنقید کا نشانہ بنایا، ساتھ ہی صارفین نے ماڈلز کو بھی پروپیگنڈے کا حصہ قرار دیا۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024