• KHI: Asr 4:24pm Maghrib 6:00pm
  • LHR: Asr 3:39pm Maghrib 5:17pm
  • ISB: Asr 3:39pm Maghrib 5:17pm
  • KHI: Asr 4:24pm Maghrib 6:00pm
  • LHR: Asr 3:39pm Maghrib 5:17pm
  • ISB: Asr 3:39pm Maghrib 5:17pm

واٹس ایپ چیٹ میں پرانے میسجز کو ڈھونڈھنے کا آسان طریقہ متعارف

شائع November 10, 2023
— فائل فوٹو: دی ورج
— فائل فوٹو: دی ورج

دنیا کی سب سے بڑی انسٹینٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اب چیٹ میں پرانے میسجز کو ڈھونڈنے کے لیے آسان طریقہ متعارف کرا دیا ہے۔

واٹس ایپ کے نئے فیچرز پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ویب ’بیٹا انفو‘ کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ چیٹ میں پرانے میسج دیکھنے کے لیے نیا طریقہ متعارف کرایا گیا ہے۔

اس سے قبل واٹس ایپ میں پرانے میسجز کو دیکھنے کا کوئی طریقہ موجود نہیں تھا، البتہ واٹس ایپ کے سرچ بار سے مخصوص الفاظ لکھ کر میسج ڈھونڈے جاسکتے تھے تاہم بعض صارفین کے لیے یہ پیچیدہ طریقہ تھا۔

طویل انتظار کے بعد واٹس ایپ کی جانب سے اب چیٹ کے پرانے پیغامات کو ڈھونڈنا آسان ہوگیا ہے، واٹس ایپ کی جانب سے ایک اسکرین شاٹ شئیر کیا گیا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گفتگو میں پیغامات ڈھونڈنے کے لیے کلینڈر کا آپشن موجود ہے جس کو استعمال کرتے ہوئے صارفین کسی بھی مخصوص تاریخ کو بھیجا گیا پیغام فوراً ڈھونڈ سکیں گے۔

چیٹ میں موجود اس نئے آپشن کی مدد سے آپ پچھلی تاریخوں میں جاکر مخصوص پیغام ڈھونڈ سکتے ہیں، اس کے لیے آپ کو یہ یاد رکھنا ضروری ہے کہ وہ مخصوص پیغام آپ کو کون سی تاریخ کو بھیجا گیا تھا۔

اس نئے فیچر کی مدد سے نہ صرف وقت کی بچت ہوگی بلکہ چیٹ میں پرانے میسجز کو ڈھونڈنے کے دوران مشکل بھی آسان ہوگی۔

یہ فیچر تحریری پیغامات کے بجائے وائس نوٹ (آڈیو میسجز) جیسے غیر تحریری پیغامات کو ڈھونڈنے میں مدد گار ثابت ہوگا کیوں کہ وائس نوٹ میں کوئی تحریر نہیں ہوتی اور تحریری پیغامات کو لکھ ہی ڈھونڈا جاسکتا ہے۔

تاہم کلینڈر کی مدد سے آپ مخصوص تاریخ کو کلک کرکے اپنا پرانا آڈیو نوٹ بھی باآسانی ڈھونڈ سکتے ہیں۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ فیچر ابھی صرف چند صارفین کے لیے آزمائشی طور پر متعارف کرایا گیا ہے، آئندہ چند دنوں میں یہ فیچر عام صارفین کے لیے پیش کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025