• KHI: Asr 4:28pm Maghrib 6:04pm
  • LHR: Asr 3:43pm Maghrib 5:21pm
  • ISB: Asr 3:43pm Maghrib 5:22pm
  • KHI: Asr 4:28pm Maghrib 6:04pm
  • LHR: Asr 3:43pm Maghrib 5:21pm
  • ISB: Asr 3:43pm Maghrib 5:22pm

چکن پاکس کیا ہے؟ یہ انفیکشن کب زیادہ پھیلتا ہے؟

شائع November 6, 2023
فائل فوٹو: شٹر اسٹاک
فائل فوٹو: شٹر اسٹاک

آپ نے ایک عام انفیکشن چکن پاکس کے بارے میں سنا ہی ہوگا، جو کئی لوگوں کے لیے سنجیدہ انفیکشن اگر احتیاط نہ برتی جائے تو پیچیدہ مسائل کا سامنا پڑسکتا ہے، ساتھ ہی کئی لوگوں کو اس کے بارے میں مکمل آگاہی حاصل نہیں ہے۔

چکن پاکس ایک ایسا انفیکشن ہے جو ایک وائرس کی وجہ سے ہوتا ہے جسے ویریلا زوسٹر (varicella-zoster) کہتے ہیں۔

عام طور پر یہ 10 سال سے کم عمر کے بچوں میں زیادہ عام ہے لیکن آپ کسی بھی عمر میں اس انفیکشن سے متاثر ہو سکتے ہیں۔

چکن پاکس متعدی انفیکشن بھی ہے جس اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ ایک انسان سے دوسرے انسان تک باآسانی پھیل سکتا ہے بالخصوص اگر آپ اس انفیکشن سے پہلے کبھی متاثر نہیں ہوئے تو آپ کا اس انفیکشن سے متاثر ہونے کا زیادہ امکان ہے۔

چکن پاکس ہونے کی علامات یہ ہیں کہ اس میں سُرخ خارش والے دھبے ہوجاتے ہیں، یہ دھبے جسم کے کسی بھی حصے پر بن سکتے ہیں۔

اگلے چند دنوں میں یہ سرخ دھبے سیال (fluid) سے بھرے چھالوں میں تبدیل ہو سکتے ہیں، یہ چھالے بہت زیادہ خارش کا باعث بنتے ہیں اور کچھ دنوں بعد یہ چھالے سوکھ جاتے ہیں، اور عام طور پر یہ سیاہ رنگ کے ہوتے ہیں۔

کچھ لوگوں میں یہ دھبے جسم کے صرف مخصوص حصوں یعنی چہرے، اور بازوؤں میں ہوتے ہیں لیکن کچھ لوگوں کو کم عمری میں ہی پورے جسم پر پھیل جاتے ہیں۔

چھوٹی عمر میں یہ انفیکشن ہونا عام بات ہے لیکن اگر آپ کو یہ بیماری بڑی عمر میں ہو تو اس کے نتائج سنگین ہوسکتے ہیں۔

عام طور پر ڈاکٹر سے رجوع کیے بغیر یہ انفیکشن ایک یا دو ہفتوں کے اندر ہی خود بخود ختم ہوجاتا ہے۔

فائل فوٹو: شٹر اسٹاک
فائل فوٹو: شٹر اسٹاک

چکن پاکس کی علامات کیا ہیں؟

چکن پاکس کی علامات عام طور پر انفیکشن ہونے کے بعد دو یا تین ہفتوں بعد ہی ظاہر ہونا شروع ہوتے ہیں۔

یہ چہرے، کانوں اور سر کی جلد پر، سینے اور پیٹ پر، اور بازوؤں اور ٹانگوں پر ظاہر ہوتے ہیں لیکن یہ جسم پر کہیں بھی ظاہر ہو سکتے ہیں۔

چاہے آپ کے جسم پر دھبے ہوں یا نہیں، انفیکشن کی صورت میں آپ کو جلد میں بہت زیادہ خارش ہوسکتی ہے اس لیے ضروری ہے کہ آپ انہیں زیادہ کھرچنے کی کوشش نہ کریں۔

اس دوران آپ کو بخار اور سر درد بھی ہوسکتا ہے، کہا جاتا ہے کہ ہر انسان کو اپنی زندگی میں ایک یا دو بار چکن پاکس لازمی ہوتے ہیں لیکن یہ بہت غیر معمولی بات ہے۔

فائل فوٹو: شٹر اسٹاک
فائل فوٹو: شٹر اسٹاک

یہ انفیکشن کب زیادہ پھیلتا ہے؟

عموماً سردیوں اور بہار کے موسم میں چکن پاکس کے پھیلنے کا امکان زیادہ ہوتا ہے، خاص طور پر مارچ اور مئی کے درمیان کیسز میں زیادہ اضافہ ہوتا ہے۔

یہ انفیکشن عام طور پر ایک انسان سے دوسرے انسان پر تیزی سے منتقل ہوتا ہے جس کے بعد کئی لوگ اس انفیکشن سے متاثر ہوسکتے ہیں، یہ تھوک، کھانسی، چھینک اور چکن پاکس والے متاثرہ شخص کو ہاتھ لگانے سے پھیل سکتا ہے۔

چکن پاکس سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر:

اگر آپ یا آپ کا کوئی جاننے والا چکن پاکس سے متاثر ہے تو انہیں چاہیے کہ وہ گھر سے باہر نکلنے سے گریز کریں، زیادہ تر وقت گھر پر ہی گزاریں۔

اس دوران خارش سے آرام کے لیے جلد پر بغیر خوشبو والا لوشن لگائیں ، ہلکا پھلکا نرم لباس پہنیں، اور گرم پانی سے غسل کریں، اس دوران آپ نیم کے پتے بھی استعمال کرسکتے ہیں جو جسم پر خارش کے لیے فائدہ مند ثابت ہوسکتے ہیں۔

اگر چکن پاکس کے باعث خارش زیادہ سنگین صورت اختیار کرگئی ہے تو ڈاکٹر سے فوری رجوع کرنا لازمی ہے۔

چکن پاکس سے صحت یابی کے بعد ویسے تو داغ دھبے خودبخود ختم ہوجاتے ہیں لیکن اگر ایسا نہ ہو تو ڈاکٹر کی تجویز کے مطابق لوشن یا کریم لازمی استعمال کریں۔

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025