• KHI: Fajr 5:31am Sunrise 6:51am
  • LHR: Fajr 5:09am Sunrise 6:33am
  • ISB: Fajr 5:16am Sunrise 6:43am
  • KHI: Fajr 5:31am Sunrise 6:51am
  • LHR: Fajr 5:09am Sunrise 6:33am
  • ISB: Fajr 5:16am Sunrise 6:43am

کراچی کا مقبول ترین اسٹریٹ فوڈ ’کاٹھیا واڑی چھولے‘

شائع November 4, 2023
فوٹو: فوڈ فیوژن
فوٹو: فوڈ فیوژن

کراچی کا مقبول ترین اسٹریٹ فوڈ ’کاٹھیا واڑی چھولے‘ تیکھے مرچ مصالحے اور املی کے پیسٹ سے بنایا جاتا ہے، اس کے عمدہ ذائقے سے لطف اندوز ہونے کے لیے آج ہم اس کی ترکیب پر بات کریں گے۔

’کاٹھیا واڑی چھولے‘ کی خاص بات اس کی سجاوٹ اور ایک سے زائد عمدہ ذائقے ہیں، اگر آپ کو بھی تیکھے مصالحے پسند ہیں اور نیا ذائقہ چکھنا چاہتے ہیں تو گھر میں یہ آسان ترکیب لازمی آزمائیں۔

اجزاء:

پانی 2-3 کپ

چن ابلے ہوئے 3 کپ

ہلدی پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ

نمک 1 چائے کا چمچ یا حسب ذائقہ

لال مرچ پاؤڈر 1 چائے کا چمچ

لال مرچ پسی ہوئی 1 عدد

چینی 1 چمچ

املی کا گودا 3 چمچ

ٹماٹو کیچپ 3کھانے کے چمچ

پانی ¼ کپ

کارن فلور 2 کھانے کے چمچ

فوٹو: شیریں انور یوٹیوب اسکرین شاٹ
فوٹو: شیریں انور یوٹیوب اسکرین شاٹ

آلو ابلا ہوا 1 کپ

ٹماٹر 1 کپ

ہری مرچ کٹی ہوئی 3 عدد

پیاز سلائسیں 1 درمیانہ

ہرا دھنیا 2-3 چمچ

چاٹ مصالحہ 1 چائے کا چمچ

پاپری

ترکیب

برتن میں پانی ڈال کر ابال لیں، اب اس میں ابلے ہوئے چنے، ہلدی پاؤڈر، نمک، لال مرچ، پسی ہوئی لال مرچ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔

پھر اس میں چینی، املی کا گودا، ٹماٹو کیچپ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔

جب اس میں ابال آجائے تو کارن فلور کو 1/4 پانی میں گھول لیں اور آہستہ آہستہ اسی برتن میں ڈالتے جائیں اور مکس کرتے جائیں، تاکہ گریوی گاڑھی ہوجائے۔

اب اس میں کیوبز میں کٹے آلو ڈال کر مکس کریں، ڈھانپ کر 2-3 منٹ تک پکائیں۔

اب اس میں ٹماٹر، ہری مرچ، پیاز، دھنیا، چاٹ مصالحہ ڈال کر مکس کریں اور کاٹھیاواری چھولے تیار ہیں۔

اب چھوٹے پیالے میں چھولے نکال لیں اور اسے پیاز، دھنیا، پاپری، کٹی ہوئی ہری مرچوں سے گارنش کریں اور گرم گرم پیش کریں۔

اس کی ویڈیو ترکیب یہاں کلک کرکے دیکھ سکتے ہیں

فوٹو: فوڈ فیوژن
فوٹو: فوڈ فیوژن

کارٹون

کارٹون : 17 نومبر 2024
کارٹون : 16 نومبر 2024