• KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:12am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:39am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:12am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:39am Sunrise 7:09am

مسلم لیگ (ن) نے اسمبلی ٹکٹ کی قیمت مقرر کردی

شائع November 3, 2023
درخواست دینے والوں ایک فارم  بھی پر کرنا ہوگا جس میں نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرنا ہوگا—فائل فوٹو: رائٹرز
درخواست دینے والوں ایک فارم بھی پر کرنا ہوگا جس میں نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرنا ہوگا—فائل فوٹو: رائٹرز

سیاسی جماعتوں کی جانب سے آئندہ عام انتخابات کے لیے امیدواروں کے انتخاب کا عمل شروع کرنے کے ساتھ ہی مسلم لیگ (ن) نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ٹکٹوں کے خواہشمند رہنماؤں کے لیے قیمت مقرر کر دی ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کے ٹکٹ کی قیمت 2 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے جب کہ صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کو درخواست کے ساتھ ایک لاکھ روپے ادا کرنا ہوں گے۔

ماڈل ٹاؤن لاہور میں پارٹی کے مرکزی دفتر میں رہنماؤں کی جانب سے درخواستیں موصول ہونا شروع ہو گئی ہیں، درخواست وصولی کا سلسلہ 10 نومبر تک جاری رہے گا۔

مخصوص نشستوں کے لیے درخواست دینے والے امیدواروں کو بھی اتنی ہی رقم ادا کرنی ہوگی۔

ٹکٹ کے لیے درخواست دینے والوں ایک فارم بھی پر کرنا ہوگا جس میں پارٹی کے قائد نواز شریف اور صدر شہباز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرنا ہوگا۔

درخواست گزاروں سے پارٹی اور جمہوریت کے لیے ان کی جانب سے دی گئی خدمات کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی مرکزی اور صوبائی بورڈز درخواستیں موصول ہونے کے بعد اس سلسلے میں اپنی سفارشات پیش کریں گے۔

اس کے علاوہ ایک پیش رفت میں مسلم لیگ (ن) نے 4 نومبر کو ہونے والا جنرل کونسل کا اجلاس 11 نومبر تک ملتوی کر دیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2024
کارٹون : 19 دسمبر 2024