• KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am
  • KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am
Live Ghaza Conflict

غزہ میں جاری جارحیت کے وجہ سے عورتیں ماہواری میں تاخیر کی گولیاں کھانے پر مجبور

شائع November 1, 2023

غزہ میں خواتین ماہواری میں تاخیر کرنے کی گولیاں کھانے کا سہارا لینے لگی ۔

خبر رساں ادارے الجزیرہ کے مطابق محصور علاقے میں اسرائیلی جارحیت کی وجہ سے مایوس کن اور غیر صحت بخش حالات پیدا ہونے کے باعث خواتین نے یہ اقدام اٹھایا۔

ناصر میڈیکل کمپلکس خان یونس میں گائناکولوجی اور امراض نسواں کے کنسلٹنٹ ڈاکٹر ولید ابو حاطب کا کہنا تھا کہ’ گولیاں پروجیسٹرون ہارمون کی سطح کو بڑھاتی ہیں، اس طرح ماہواری میں تاخیر ہوتی ہے۔’

ڈاکٹرز کے مطابق دوا کے نقصانات بھی ہیں جس میں متلی، ماہواری کے ایام میں بے قاعدگی، موڈ میں تبدیلی اور چکر آنا شامل ہے۔

متاثرہ خواتین کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی غزہ میں بلا تعطل بمباری اور بندش کی وجہ سے اس خطرے کو مول لینے علاوہ ان کے پاس کوئی اور چارہ نہیں ہے۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024