• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:48pm
  • LHR: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:48pm
  • LHR: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

تصاویر: ورلڈ کپ میں چار شکستوں کے بعد پاکستان کی پہلی فتح

پاکستان نے شاہین شاہ آفریدی کی عمدہ باؤلنگ اور فخر زمان کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت بنگلہ دیش کو 7 وکٹوں سے شکست دی۔
شائع October 31, 2023

ورلڈ کپ 2023 میں پاکستان نے شاہین شاہ آفریدی کی عمدہ باؤلنگ اور فخر زمان کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت بنگلہ دیش کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی کی امیدوں کو برقرار رکھا۔

کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن شاہین اور دیگر پاکستانی باؤلرز نے یہ فیصلہ غلط ثابت کر دکھایا اور پوری بنگلہ دیشی ٹیم صرف 204رنزپر ڈھیر ہو گئی۔

شاہین اور محمد وسیم جونیئر نے تین، تین اور دو وکٹیں حارث رؤف نے لیں۔

ہدف کے تعاقب میں فخر زمان اور عبداللہ شفیق نے پاکستان کو 128 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کر کے فتح کی راہ ہموار کی اور پاکستان نے 105 گیندیں قبل ہی ہدف حاصل کر لیا۔

مین آف دی میچ فخر زمان نے 81 اور عبداللہ شفیق نے 68 رنز کی اننگز کھیلی۔

شاہین شاہ آفریدی نے ابتدائی دو اوورز میں دو وکٹیں لے کر پاکستان کی فتح کی بنیاد رکھی— فوٹو: اے ایف پی

لٹن داس نے 6 چوکوں کی مدد سے 45 رنز کی اننگز کھیلی— فوٹو: اے ایف پی

حارث رؤف نے تجربہ کار مشفیق الرحیم کی قیمتی وکٹ حاصل کی— فوٹو: اے ایف پی

محموداللہ نے ایک مرتبہ پھر مرد بحران کا کردار ادا کرتے ہوئے 6 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے نصف سنچری بنائی— فوٹو: اے ایف پی

بنگلہ دیشی بلے باز تسکین احمد کے بولڈ ہونے کا منظر— فوٹو: اے ایف پی

بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن بھی 43 رنز بنانے میں کامیاب رہے— فوٹو: اے ایف پی

پاکستان کے اوپنرز نے 128 رنز کی شراکت بنا کر فتح کی راہ ہموار کی— فوٹو: اے ایف پی

میچ کے دوران گرمی کے سبب عبداللہ شفیق کو کریمپس پڑنے کی شکایت ہوئی— فوٹو: اے ایف پی

عبداللہ شفیق کی 68 رنز کی اننگز میں 9 چوکے اور دو چھکے شامل تھے— فوٹو: اے ایف پی

مہدی حسن میراز نے عبداللہ کو آؤٹ کر کے بنگلہ دیش کو پہلی کامیابی دلائی، تینوں وکٹیں انہوں نے لیں— فوٹو: اے ایف پی

فخر زمان کی 81 رنز کی اننگز میں 7 چھکے اور تین چوکے شامل تھے— فوٹو: اے ایف پی

میچ میں شکست کے بعد بنگلہ دیشی شائقین مایوس نظر آ رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی