• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

بھارت: مسافر ٹرینوں میں تصادم، 13 افراد ہلاک

شائع October 30, 2023
حادثے کے بعد ریسکیو اور پولیس اہلکار تباہ حال ٹرین کے پاس — فوٹو: رائٹرز
حادثے کے بعد ریسکیو اور پولیس اہلکار تباہ حال ٹرین کے پاس — فوٹو: رائٹرز

بھارت میں دو ٹرینوں کے تصادم کے نتیجے میں کم از کم 13 افراد ہلاک اور 50 دیگر زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ اتوار کو دیر گئے اس وقت پیش آیا، جب ایک مسافر ٹرین ریاست آندھرا پردیش میں الامانڈا اور کنٹاکاپلے کے درمیان سگنل کو توڑ کر آگے نکل گئی۔

وزارت ریلوے نے ایک بیان میں بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ’انسانی غلطی‘ کی وجہ سے تصادم ہوا۔

سرکاری حکام ایس ناگلکشمی نے صحافیوں کو بتایا کہ 13 مسافر ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 50 دیگر زخمی ہیں، ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے بتایا کہ انہوں نے اس افسوس ناک واقعے کے حوالے سے وزیر ریلوے سے بات کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر انہوں نے لکھا کہ متعلقہ حکام متاثرین کی ہر ممکن معاونت کر رہے ہیں۔

بھارت میں دنیا کا سب سے بڑا ریل نیٹ ورک ہے، جہاں پر کئی مہلک حادثات ہو چکے ہیں، سب سے بدترین حادثہ 1981 میں ہوا، جب ایک ٹرین ریاست بہار میں پل کراس کرتے ہوئے پٹری سے اتر گئی تھی، جس کے نتیجے میں 800 مسافر ہلاک ہوئے تھے۔

جون میں ریاست اڑیسہ میں تین ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئی تھیں، جس کے سبب تقریباً 300 افراد ہلاک ہوئے تھے، اسی طرح اگست میں اسٹیشن پر کھڑی مسافر ٹرین میں آتشزدگی کے سبب کم از کم 9 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

رواں ماہ کے اوائل میں بہار میں ایک ایکسپریس ٹرین پٹری سے اترنے سے 4 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024