• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

خیبر پختونخوا: بارودی سرنگ کے دھماکے، فائرنگ سے 3 اہلکار شہید

شائع October 29, 2023
آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک عسکریت پسند مارا گیا —فائل/فوٹو: ڈان
آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک عسکریت پسند مارا گیا —فائل/فوٹو: ڈان

خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر اور جنوبی وزیرستان میں دو مختلف واقعات میں سیکیورٹی فورسز کے 3 جوان شہید اور ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ڈیرہ اسمٰعیل خان میں پولیس کیمپ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک عسکریت پسند مارا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دو زخمی عسکریت پسندوں کو گرفتار بھی کیا گیا، بیان میں مزید کہا گیا کہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف حملوں اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔

ادھر جنوبی وزیرستان کے علاقے سرویکئی میں بارودی سرنگ پھٹنے سے 2 فوجی شہید ہوگئے۔

شہید ہونے والے جوانوں کی شناخت اورکزئی سے تعلق رکھنے والے 23 سالہ سپاہی بنارس خان اور خیبر سے تعلق رکھنے والے 23 سالہ سپاہی عبدالکریم کے ناموں سے ہوئی۔

پولیس اہلکار شہید

سی سی پی او پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ ڈی آئی خان میں حملہ ہفتہ کو دیر گئے سی پیک یارک ٹول پلازہ کے قریب ہکلا ڈی آئی خان موٹروے پر ہوا۔

یارک تھانے کی حدود میں 15 سے 20 حملہ آوروں نے پولیس کیمپ پر دھاوا بول دیا۔

شہید کانسٹیبل کی شناخت شیر عالم کے نام سے ہوئی جو موقع پر ہی دم توڑ گیا تھا۔

فائرنگ کافی دیر تک جاری رہی، اس دوران دستی بموں کا بھی استعمال کیا گیا، حملے کے بعد عسکریت پسند فرار ہوگئے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024