• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

میوزک کنسرٹ کے دوران نوٹ پھینکنے پر عاطف اسلم کا مداحوں کو مشورہ، ویڈیو وائرل

شائع October 25, 2023
فائل فوٹو: ٹوئٹر
فائل فوٹو: ٹوئٹر

اپنی سحر انگیز آواز سے مداحوں کے دلوں میں جگہ بنانے والے نامور گلوکار عاطف اسلم کی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں گلوکار نے مداحوں کو اسٹیج پر نوٹ پھینکنے سے روکنے کے لیے کنسرٹ روک دیا۔

عاطف اسلم اس وقت میوزک کنسرٹ میں مصروف ہیں جہاں وہ اپنی سحر انگیز آواز سے امریکا کے مختلف شہروں میں اپنے مداحوں کے دلوں میں جگہ بنا رہے ہیں۔

اس دوران سوشل میڈیا پر ان کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا گیا کہ کنسرٹ کے دوران مداحوں کی جانب سے اسٹیج پر نوٹ پھینکے جاتے ہیں، جس پر عاطف اسلم کنسرٹ روک دیتے ہیں۔

کنسرٹ روکنے کے بعد عاطف اسلم مداحوں سے مخاطف ہوتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’میرے دوست، آپ اسٹیج پر آکر ان پیسوں کو عطیہ کردیں، مجھ پر مت پھینکے، یہ اچھی بات نہیں ہے‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’مجھے معلوم ہے اور یہ اچھی بات ہے کہ آپ امیر ہیں لیکن اس رقم کو اچھے مقاصد کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔‘

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین گلوکار کے اس عمل کو بے حد پسند کررہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ جس طرح انہوں نے کہا کہ ’نوٹ مجھ پر پھینکنے کے بجائے عطیہ کرلیں‘، عاطف اسلم کے اس انداز نے مداحوں کو دل جیت لیا۔

ایک اور صارف نے گلوکار کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’عاطف اسلم سُپر اسٹار کسی وجہ سے ہیں۔‘

فیض نامی صارف نے عاطف اسلم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ وہ واحد غیر متنازع پاکستانی اسٹار ہٰں جو تعریف کے مستحق ہیں۔‘

اس کے علاوہ کینیڈا ایم ایف کو انٹرویو دیتے ہوئے کامیاب کنسرٹ کے پیچھے راز کے سوال پر عاطف اسلم نے کہا کہ ’مجھے نہیں معلوم، جس طرح وہ (خدا) ہمیشہ اپنا کرم کرتا ہے، اس بار بھی اس نے اپنا کرم کیا، میں تربیت یافتہ آرٹسٹ نہیں ہوں، اس کا کرم ہے جس کی وجہ سے میں کامیاب ہوں۔‘

انہوں نے کہا کہ ’اگر اس کا کوئی فارمولا ہوتا تو سب کے شوز SOLD OUT ہوچکے ہوتے، یہ میرے اوپر خدا کی رحمت ہے کہ وہ میرے ساتھ جڑا ہوا ہے جس کی وجہ سے میں اپنے مداحوں سے جڑا ہوتا ہے‘۔

فاطف اسلم نے کہا کہ جب لوگ میری طرح گانے کی کوشش کرتے ہیں تو یہ میرے لیے فخر کی بات ہے، سب سے اچھی بات یہ ہے کہ لوگ اس طرح کماتے ہیں۔

ایک اور سوال کے جواب میں گلوکار نے کہا کہ کنسرٹ کے آخر میں جب قوالی یا کلام گنگناتا ہوں تو مجھے اس کی پرواہ نہیں ہوتی کہ کون آرہا ہے اور کون جارہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024