• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

میرے ساتھ تعلقات میں رہتے ہوئے کسی نے دوسرا آپشن ڈھونڈا ہی نہیں، عنایا خان

شائع October 24, 2023
— فوٹو: انسٹاگرام
— فوٹو: انسٹاگرام

ماڈل، اداکارہ و گلوکارہ عنایا خان نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے ساتھ تعلقات میں رہنے کے دوران کبھی کسی مرد نے دوسرا آپشن ڈھونڈا ہی نہیں۔

اداکارہ نے حال ہی میں ایک ٹاک شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے شوبز کیریئر سمیت ذاتی زندگی پر کھل کر بات کی اور یہ بھی بتایا کہ انہوں نے آج تک شادی نہیں کی اور ان کا رشتہ ازدواج میں کب بندھنے کا ارادہ ہے۔

عنایا خان نے ’دی نائٹ شو ود ایاز سموں‘ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے بتایا کہ ان کی پرورش امریکا میں ہوئی لیکن وہاں رہتے ہوئے بھی انہیں پاکستانی ڈراموں میں کام کرنے کا شوق تھا۔

ان کے مطابق اس زمانے میں پاکستان میں متعدد نجی ٹی وی چینلز کھلے جو امریکا میں دیکھے جاتے تھے اور وہاں پاکستانی ڈراموں کی تعریفیں ہوتی تھیں، جس وجہ سے انہیں پاکستانی ڈراموں میں کام کرنے کا شوق ہوا۔

ان کے مطابق وہ اچھی بریک اور کلاسیکل ڈانسر ہیں، وہ اپنی ڈانس کی ہر روز ویڈیوز بناتی ہیں لیکن سوشل میڈیا پر پوسٹ نہیں کرتیں، کیوں کہ پاکستانی لوگ تنگ نظر ہیں، وہ ڈانس کو اچھا نہیں سمجھتے۔

ایک سوال کے جواب میں عنایا خان نے کہا کہ میکال ذوالفقار اور فیروز خان ان کا کرش رہے ہیں، وہ انہیں بہت پسند رہے ہیں۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ ڈیڑھ سال قبل انہوں نے شادی کا اردہ کرلیا تھا تو شادی کیوں نہیں کی؟ جس پر انہوں نے مختصر جواب دیا کہ انہیں ایسا کوئی لڑکا ہی نہیں ملا جو شادی کے قابل ہو۔

عنایا خان کا کہنا تھا کہ فوری طور پر ان کا شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور یہ کہ بھروسے والے شخص کا ملنا بھی مشکل ہے کیوں کہ یہاں پر 99 فیصد لوگ منافق اور جھوٹے ہیں۔

ان کے مطابق بظاہر لوگ خوش اخلاق اور اچھے ہوتے ہیں لیکن درحقیقت وہ سچے نہیں ہوتے اور 99 فیصد مرد دھوکے باز ہیں۔

اداکارہ نے شادی کے لیے پسندیدہ مرد کی خصوصیات گنواتے ہوئے بتایا کہ وہ دراز قد کے سچے، مخلص، دوسروں کی عزت کرنے والے، ہینڈسم اور ڈانس میں مہارت رکھنے والے شخص سے شادی کریں گی۔

انہوں نے بتایا کہ وہ چاہتی ہیں کہ ان کا ہونے والا شوہر شادی کے دن ان کے ساتھ خوب ڈانس کرے اور وہ ایسے ہی مرد سے شادی کریں گی۔

شادی اور جھوٹی محبت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے عنایا خان نے مزید کہا کہ زیادہ تر لوگ جھوٹ بولتے ہیں، کہتے کچھ ہیں اور کرتے کچھ ہیں۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا کبھی کسی مرد نے انہیں بھی دھوکا دیا ہے تو اس پر اداکارہ نے دعویٰ کیا کہ ان کے ساتھ تعلقات میں رہنے کے دوران کبھی کسی مرد نے دوسرا آپشن ڈھونڈا ہی نہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024