• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

’چیک باؤنس‘ ہونے پر چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض کےخلاف ایف آئی آر درج

شائع October 24, 2023
ایس بی سی اے نے کہا کہ ملک ریاض کے خلاف قانون کے مطابق قانونی کارروائی شروع کرنے کی درخواست کی جاتی ہے —فائل فوٹو: رائٹرز
ایس بی سی اے نے کہا کہ ملک ریاض کے خلاف قانون کے مطابق قانونی کارروائی شروع کرنے کی درخواست کی جاتی ہے —فائل فوٹو: رائٹرز

’چیک باؤنس‘ ہونے پر چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض اور ان کے صاحبزادے علی ملک کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) نے رئیل اسٹیٹ ٹائیکون ملک ریاض اور ان کے صاحبزادے علی ملک کے خلاف اپنے بحریہ ٹاؤن کراچی پروجیکٹ کی تشہیر کی اجازت کے لیے مبینہ طور پر 18 کروڑ 20 لاکھ روپے سے زائد رقم کے تین ’ڈس آنر‘ چیک جمع کرانے کے الزام میں فوجداری مقدمہ درج کر ا دیا۔

مبینہ طور پر حقائق چھپانے، غلط بیانی کرنے اور ایسے چیک جنہیں بعد میں بحریہ ٹاؤن کراچی پروجیکٹ کی فروخت اور اشتہارات کے لیے ایس بی سی اے سے این او سی حاصل کرنے کے عمل کے دوران بینک نے کلیئر کرنے سے انکار کردیا تھا، جمع کرانے کے حوالے سے ایف آئی آر نمبر 681/2023 گلشن اقبال پولیس اسٹیشن میں درج کی گئی ہے۔

پولیس نے ایف آئی آر میں تعزیرات پاکستان کی دفعہ 489-ایف، 420، 109 اور 34 شامل کی ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق ایس بی سی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر ظہیر حسین قریشی نے اپنی تحریری شکایت میں کہا کہ بحریہ ٹاؤن پرائیویٹ لمیٹڈ کے مالکان ملک ریاض اور ان کے صاحبزادے علی ریاض ملک نے متعلقہ اراضی کے لے آؤٹ پلان کی منظوری کی بنیاد پر مجاز مالکان بحریہ ٹاؤن کراچی کے ذریعے پروجیکٹ کی فروخت اور اشتہارات کے لیے 22 جون 2022 کو ایس بی سی اے کے ڈائریکٹر جنرل کو درخواست دی۔

ایف آئی آر میں کہا گیا کہ بحریہ ٹاؤن کراچی کے مالکان نے اپنے نمائندوں کے ذریعے ایس بی سی اے کے حق میں آئندہ تاریخوں کے 5 چیک جمع کرائے لیکن ان میں سے 3 چیک باؤنس ہو گئے۔

شکایت گزار نے کہا کہ اس لیے قانون کے مطابق قانونی کارروائی شروع کرنے کی درخواست کی جاتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024