• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

’بھائی کا ساتھ اور بیٹی کا پیار‘، نواز شریف اور مریم نواز کے گلے ملنے کی تصاویر وائرل

شائع October 22, 2023
— فوٹو: ایکس/مسلم لیگ (ن)
— فوٹو: ایکس/مسلم لیگ (ن)

چار سالہ خودساختہ جلاوطنی کے بعد لندن سے پاکستان پہنچنے والے سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کے گلے ملنے کی ’جذباتی تصاویر‘ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس پر کئی سوشل میڈیا صارفین تبصرے بھی کر رہے ہیں۔

گزشتہ روز پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف 4 سالہ خود ساختہ جلاوطنی کے بعد لندن سے واپس پاکستان پہنچے تھے۔

لاہور میں مینارِ پاکستان کے مقام پر ہزاروں کی تعداد میں لوگ نواز شریف کو خوش آمدید کہنے کے لیے جمع تھے جہاں ان کی بیٹی مریم نواز، بھائی شہباز شریف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دیگر رہنما اسٹیج پر موجود تھے۔

کئی سالوں بعد بیٹی کی اپنے ملک میں باپ سے ملاقات کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

یوں تو سوشل میڈیا پر نواز شریف اور مریم نواز کو سیاسی وجوہات کی بنا پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے لیکن گزشتہ روز کئی سالوں بعد وطن واپسی پر مریم نواز اور نواز شریف کے گلے ملنے کی تصاویر پر صارفین باپ اور بیٹی کی محبت کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرتی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نواز شریف کا ہیلی کاپٹر مینار پاکستان کی فضاؤں میں دیکھ کر مریم نواز اپنے آنسو نہ روک سکیں اور آبدیدہ ہوگئیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے آفیشل اکاؤنٹ سے جاری کی گئی تصویر میں نواز شریف، مریم نواز اور شہباز شریف کے کندھوں میں ہاتھ رکھ ہوئے ہیں۔

اروشہ نامی صارف نے تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’ماشااللہ، بہت پیاری تصویر ہے‘۔

اس کے علاوہ مریم نواز اور نواز شریف کی گلے ملنے کی ایک اور تصویر گردش کر رہی ہے جس میں مریم نواز آبدیدہ ہیں۔

سعید قیصر نامی صارف نے لکھا کہ ’یہ گزشتہ روز کے جلسے کی سب سے جذباتی تصویر ہے، مریم نواز نے اپنے والد کا کبھی ساتھ نہیں چھوڑا، نواز شریف کا دور اب واپس آگیا ہے۔‘

عمر اظہر نے لکھا کہ ’مینار پاکستان میں نواز شریف کو آبدیدہ دیکھ کر ان کے کارکن بھی جذباتی ہوگئے، انہیں 2017 میں اقتدار سے ہٹایا گیا، 2018 میں جیل بھیج دیا گیا، 2019 سے جلاوطنی کی زندگی گزاری اس دوران ان کی اہلیہ کلثوم نواز بھی دنیا سے رخصت ہوئیں، نواز شریف حقیقی معنوں میں پاکستان واپس آئے ہیں۔‘

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024