• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

سندھ میں شوق سے کھایا جانے والا پکوان ’کھاؤسے‘

شائع October 21, 2023
فائل فوٹو: اسکرین شاٹ فوڈ فیوژن
فائل فوٹو: اسکرین شاٹ فوڈ فیوژن

’کھاؤسے‘ سندھ کے لوگوں کی پسندیدہ ڈش مانی جاتی ہے، کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ اس کھانے کا آغاز برما کی سڑکوں سے ہوا تھا جس کے بعد کھاؤسے لاؤس اور تھائی لینڈ میں بڑے پیمانے پر تیار کیا جاتا ہے۔

کھائوسے لفظ ’ناریل کے دودھ سے بنی ہوئی کری کے نوڈلز‘ سے نکلا ہے، ابلے ہوئے نوڈلز، مختلف مصالحہ جات، گوشت اور ناریل کے ذائقے سے بھرپور کری کے ساتھ بنائی گئی یہ ڈش پاکستان میں بھی بےحد مقبول ہے۔

اگر آپ بھی خاندان میں کسی دعوت کا اہتمام کررہے ہیں تو یہ ڈش لازمی بنائیں۔

5 سے 7 لوگوں کے لیے کھاؤسے تیار کرنے ہیں تو نیچے دی گئی ترکیب فالو کریں۔

فائل فوٹو: اسکرین شاٹ فوڈ فیوژن
فائل فوٹو: اسکرین شاٹ فوڈ فیوژن

اجزاء:

بیسن کری بنانے کے لیے:

ادرک 1 انچ کا ٹکڑا

لہسن 3-4 عدد

کڑی پتا 10-12 عدد

ہری مرچ 2-3 عدد

زیرہ بھنا اور پسا ہوا 1 چمچ

ہلدی پاؤڈر 1 چائے کا چمچ

دہی ¾ کپ

ناریل کا پاؤڈر 1 پیکٹ (50 گرام)

بیسن 1 کپ

پانی 3 کپ یا حسب ضرورت

کھانے کا تیل 2کھانے کے چمچ

کڑی پتا (کری پتی) 10-12

نمک 1 اور ½ چائے کا چمچ یا حسب ذائقہ

چکن کا سالن بنانے کے لیے:

کھانا پکانے کا تیل ¾ کپ

پیاز 2 درمیانی کٹی ہوئی

چکن بونلیس 600 گرام

ادرک لہسن پیسٹ 1 چمچ

دھنیا پاؤڈر 1 چمچ

زیرہ 1 چائے کا چمچ

نمک 1 چائے کا چمچ یا حسب ذائقہ

لال مرچ پاؤڈر 1 چائے کا چمچ یا حسب ذائقہ

ہلدی پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ

ہری مرچ 1 چمچ پسی ہوئی

ٹماٹر 2 درمیانے کٹے ہوئے

دہی 3 چمچ پھینٹ لیں

گرم مسالہ پاؤڈر 1 چائے کا چمچ

اسپگیٹی نوڈلز کو ابالنے کے لیے:

پانی حسب ضرورت

نمک 1 چمچ

کولسن اسپگیٹی 450 گرام

جمع کرنا:

سرونگ کے لیے

ابلی ہوئی نوڈلز

بیسن کری

پکا ہوا چکن

لہسن تلا ہوا

ہرا دھنیاکٹا ہوا

پیاز تلی ہوئی

لال مرچ پسی ہوئی

لیموں کا رس

پاپڑی

فوٹو: پکچر دی ریسیپی
فوٹو: پکچر دی ریسیپی

ترکیب

بیسن کری بنانے کے لیے:

گرائنڈر میں ادرک، لہسن، کڑی پتہ، ہری مرچ، زیرہ، ہلدی پاؤڈر، دہی، ناریل کا پاؤڈر، بیسن اور 3 کپ پانی ڈال کر اچھی طرح مکس کرکے ایک طرف رکھ دیں۔

اب چولہے پر باؤل رکھیں اور اس میں کوکنگ آئل، کری پتے ڈال کر مکس کریں۔

پھر اس میں گرائنڈر میں بنایا ہوا بیسن کا مکسچر اور پانی ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور ابال لیں اور ہلکی آنچ پر گاڑھا ہونے تک پکائیں (45-50 منٹ) اور درمیان میں مکس کرتے رہیں۔

پھر اس میں نمک شامل کریں اور اچھی طرح مکس کریں اور ایک طرف رکھ دیں۔

چکن بنانے کے لیے:

چکن مسالہ بنانے کے لیے اب ایک برتن میں کوکنگ آئل، پیاز ڈال پکائیں، پھر اس میں چکن بونلیس شامل کریں اور رنگ تبدیل ہونے تک اچھی طرح مکس کریں۔

پھر اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں، دھنیا پاؤڈر، زیرہ، نمک، لال مرچ پاؤڈر، ہلدی پاؤڈر ڈال کر 2 منٹ تک اچھی طرح مکس کریں۔

اب اس میں ہری مرچ اور ٹماٹر ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں اور (تقریباً 4-5 منٹ) ٹماٹر نرم ہونے تک پکائیں۔

اب اس میں دہی ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔

پھر اس میں گرم مسالہ پاؤڈر شامل کریں اور اچھی طرح مکس کریں اور ہلکی آنچ پر اس وقت تک پکائیں جب تک کہ تیل الگ نہ ہو جائے (15 منٹ) اور ایک طرف رکھ دیں۔

اسپگیٹی کو ابالنے کے لیے:

ایک برتن میں پانی، نمک اور مکس کریں، اسے ابالیں اور پھر اس میں اسپگیٹی شامل کریں اور 12-15 منٹ تک ابلنے دیں، اس کے بعد نلکے کے پانی سے دھو کر ایک طرف رکھ دیں۔

سرونگ کیسے کریں؟

سرونگ ڈش پر ابلی ہوئی اسپگیٹی، بیسن کری، بھنے ہوئے چکن کا سالن، تلا ہوا لہسن، تازہ دھنیا، تلی ہوئی پیاز، لال مرچ پسی ہوئی، لیموں کا رس اور پاپڑی ڈال کر سرو کریں!

’کھاؤسے‘ کی ویڈیو ترکیب دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024