• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

سارہ خان علیل ہوگئیں، شوہر کی دعاؤں کی درخواست

شائع October 17, 2023
— فوٹو: انسٹاگرام
— فوٹو: انسٹاگرام

ڈراموں کی مقبول اداکارہ سارہ خان کے علیل ہونے پر ان کے شوہر گلوکار فلک شبیر نے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کردی۔

سارہ خان کچھ عرصے سے ٹی وی اسکرین سے دور دکھائی دیتی ہیں، تاہم وہ سوشل میڈیا پر متحرک ہیں۔

سارہ خان انسٹاگرام پر زیادہ متحرک دکھائی دیتی ہیں، جہاں وہ یومیہ کوئی نہ کوئی تصویر یا انسٹاگرام اسٹوری شیئر کرتی ہیں۔

کچھ گھنٹے قبل ہی انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں شوہر فلک شبیر کے دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والے ایک میوزیکل فیسٹیول کی اسٹوری شیئر کی تھی۔

تاہم ان کی جانب سے شوہر کے میوزک کنسرٹ کی پوسٹ شیئر کرنے کی تھوڑی دیر بعد ہی ان کے شوہر نے اداکارہ کی بیماری کی اطلاع دی اور مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کردی۔

فلک شبیر نے اہلیہ سارہ خان کی میڈیکل چیک اپ کی تصویر شیئر کی، جس میں اداکارہ کو ہسپتال کے بستر پر لیٹے ہوئے دیکھا گیا۔

سارہ خان کی شیئر کردہ تصویر سے معلوم ہوتا ہے کہ اداکارہ ایم آر آئی یا سی ٹی اسکین سمیت اسی طرح کے کسی دوسرے میڈیکل ٹیسٹ کے لیے بستر پر موجود ہیں۔

فلک شبیر نے اہلیہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے خیریت کے لیے دعا کی اپیل کی، تاہم انہوں نے اہلیہ کی بیماری یا چیک اپ سے متعلق کوئی معلومات شیئر نہیں کی۔

تصویر میں سارہ خان کو ہسپتال کے مریضوں کے یونیفارم میں بستر پر خاموشی سے لیٹا ہوا دیکھا جا سکتا ہے اور وہ سی ٹی اسکین یا ایم آر آئی مشین میں ٹیسٹ کے لیے جانے کو تیار دکھائی دیتی ہیں۔

اداکارہ کی علالت کی خبر سامنے آنے کے بعد ان کے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے سارہ خان کی مکمل صحت یابی کے لیے دعائیں کیں۔

سارہ خان اور فلک شبیر جولائی 2020 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور ان کے ہاں اکتوبر 2021 میں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

شادی کے بعد اگرچہ سارہ خان کئی ڈراموں میں دکھائی دیں مگر حمل ٹھہرنے اور بچی کی پیدائش کے بعد وہ اسکرین سے دور ہیں۔

تاہم اداکارہ اشتہارات سمیت شوبز تقریبات میں دکھائی دیتی ہیں جب کہ وہ سوشل میڈیا پر بھی متحرک رہتی ہیں۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024