• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

امیر شوہر کی تلاش میں ہوں نہ غریب مرد کی بیوی بنوں گی، انوشے اشرف

شائع October 17, 2023
— فوٹو: انسٹاگرام
— فوٹو: انسٹاگرام

ماڈل و ٹی وی میزبان انوشے اشرف نے کہا ہے کہ وہ کسی امیر شوہر کی تلاش میں نہیں ہیں اور نہ ہی وہ کسی غریب مرد کی بیوی بن کر ان کی پرتعیش زندگی کا سبب بننے کو تیار ہیں۔

انوشے اشرف نے حال ہی میں انسٹاگرام پر مداحوں کے سوالات کے جوابات دیے، جہاں ان سے شادی سمیت طلاق سے متعلق بھی رائے پوچھی گئی جب کہ بعض خواتین نے ان سے اپنی ساس سے تعلقات بہتر بنانے کی تجاویز بھی مانگیں۔

ایک مداح نے ان سے پوچھا کہ وہ عام طور پر تنہائی کے مسئلے سے نمٹ لیتی ہیں لیکن بعض اوقات اس مسئلے سے خود کو محفوظ رکھنا مشکل ہوجاتا ہے؟ وہ انہیں کوئی تجویز دیں۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ماڈل نے انہیں جواب دیا کہ تنہا رہنا اور خود کو تنہا محسوس کرنا دو الگ چیزیں ہیں اور ہر انسان کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ کسی نہ کسی کے ساتھ جڑا رہے۔

انوشے اشرف نے مداح کو تجویز دی کہ اگر وہ نئے لوگوں سے ملنے کی خواہش رکھتی ہیں اور انہیں آزمانا چاہتی ہیں تو کھلے دل کے ساتھ ہر کسی سے ملیں اور تعلقات بنائیں لیکن اگر وہ ایسا نہیں کرنا پسند کرتیں تو پھر محدود افراد کے ساتھ ہی روابط میں رہیں اور ان کے ساتھ مضبوطی سے جڑی رہیں۔

ایک خاتون نے ان سے اپنی ساس کے رویے کی شکایت کی اور تجاویز مانگیں کہ وہ کیا کریں، جس پر انوشے اشرف نے انہیں تجویز دی کہ وہ پورے معاملے پر اپنے شوہر سے بات کریں، انہیں امید ہےکہ ان کے شوہر ان کی بات سمجھ جائیں گے۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ماڈل و ٹی وی میزبان کے مطابق عام طور پر مرد یہی چاہتے ہیں کہ ان کی بیویاں ان کے والدین کو برداشت کرتی رہیں لیکن آپ اپنے شوہر سے والدہ کے رویے پر بات کریں اور بدتمیزی کیے بغیر آپ اپنی ساس سے بھی بات کریں اور اپنی اپنی حدود کا تعین کرلیں اور اچھا ہوگا کہ آپ الگ گھر میں منتقل ہوجائیں۔

ایک خاتون نے ان سے تعلقات میں رہنے کے حوالے سے تجویز مانگی اور ساتھ ہی بتایا کہ انہیں حال ہی میں طلاق ہوئی ہے۔

انوشے اشرف نے تازہ طلاق یافتہ خاتون کو مشورہ دیا کہ وہ دوسرے شریک سفر کی تلاش میں جلد بازی نہ کریں، وہ پہلے خود کو تھوڑا سا وقت دیں۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ماڈل و ٹی وی میزبان نے لکھا کہ عام طور پر ہم سب غلط وجوہات کی وجہ سے محبت اور ساتھیوں کی تلاش کر رہے ہوتے ہیں، اس لیے نئے تعلقات میں جانے سے پہلے گہرائی سے سوچیں۔

انہوں نے مداح کو مشورہ دیا کہ وہ پہلے خود خود مختار بنیں اور یہ یقین کریں کہ تنہا رہنے میں بہت مزہ اور سکون ہے، اس لیے اپنی ذات سے محبت کریں۔

ایک مداح نے ان سے سوال کیا کہ وہ غیر شادی شدہ ہیں اور جب وہ کیریئر کے انتہائی عروج پر تھیں تب بھی انہیں سننے کو ملتا تھا کہ خدا ان کے نصیب اچھے کرے۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اس پر انوشے اشرف نے انہیں تجویز دی کہ اب جب بھی کوئی ایسا کہے تو ان کی بات پر زور زور سے ہنسنے کے بعد ان کے چہرے کو خوشی سے دیکھ کر انتہائی اطمینان سے ’آمین‘ کہنے کے بعد وہاں سے خاموشی سے چلی جایا کریں اور پیچھے مڑ کر نہ دیکھا کریں۔

ایک مرد مداح نے ان سے کہا کہ انہیں معلوم ہے کہ وہ ان کے سوال پر ناراض ہوں گی لیکن وہ چاہتے ہیں کہ اداکارہ ان سے شادی کرلیں اور انہیں گھریلو شوہر بنائیں۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اداکارہ نے مداح کے جواب پر ناراضی کا اظہار کیے بغیر ہی لکھا کہ وہ اتنی امیر نہیں ہیں کہ کسی غریب مرد کی بیوی بن کر شوہر کو عیاشی کروائیں اور ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ اگر وہ شادی کریں گی تو ان کے شوہر کو کمانا پڑے گا۔

انوشے اشرف نے ساتھ ہی لکھا کہ وہ کسی امیر مرد کی بیوی بھی بننا پسند نہیں کریں گی۔

انوشے اشرف نے مداح کو شادی کے لیے اپنی سی وی بھیجنے کا مشورہ بھی دیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024