• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
غزہ میں اشیائے خورونوش کی قلت کا خدشہ ہے—فوٹو: رائٹرز

تصاویر: غزہ کی صورتحال بدتر، کھانے کی اشیا، ایندھن، پانی کی قلت

اسرائیل کی بمباری سے جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 724 بچوں سمیت 2 ہزار 300 سے تجاوز کرچکی ہے، رپورٹ
شائع October 15, 2023

غزہ کی صورت حال ہر گزرتے دن کے ساتھ بد سے بدتر ہوتی جارہی ہے جہاں 23 لاکھ سے زائد آبادی کو اسرائیل کی بدترین بمباری کا سامنا ہے، پانی، بجلی اور ادویات ختم ہو رہی ہیں اور غزہ کے اندر کی صورت حال کو اقوام متحدہ نے ’تباہی‘ قرار دیا۔

حکام کے مطابق اسرائیل نے حماس کے اچانک حملے کے بعد غزہ کا مکمل محاصرہ کر رکھا ہے اور وہاں کھانے پینے کی اشیا اور ایندھن کی فراہمی بھی معطل کر دی ہے، حملے میں 1300 اسرائیلی ہلاک ہوگئے تھے۔

اسرائیل نے غزہ پر بلاامتیاز بمباری کی اور ایک ہفتے کے دوران اب تک 724 بچوں سمیت 2 ہزار 300 سے زائد فلسطینی جاں بحق ہوچکے ہیں۔

فلسطینی پناہ کے لیے دربدر ہیں جبکہ اسرائیلی فوج نے غزہ میں زمینی سرحد سے داخل ہونے کا الٹی میٹم دے رکھا ہے اور ساتھ فضائی کارروائی بھی جاری ہے۔

غزہ کے شہریوں کو انخلا کے لیے راستہ بھی مسدود ہوگیا ہے—فوٹو: رائٹرز
غزہ کے شہریوں کو انخلا کے لیے راستہ بھی مسدود ہوگیا ہے—فوٹو: رائٹرز

اسرائیلی فوج کے الٹی میٹم کے بعد غزہ کے شہری علاقہ چھوڑنے کی تگ و دو کر رہے ہیں—فوٹو: رائٹرز
اسرائیلی فوج کے الٹی میٹم کے بعد غزہ کے شہری علاقہ چھوڑنے کی تگ و دو کر رہے ہیں—فوٹو: رائٹرز

غزہ میں ایندھن ختم ہوتا جا رہا ہے، جس کے نتیجے میں بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہونے کا خدشہ ہے—فوٹو: رائٹرز
غزہ میں ایندھن ختم ہوتا جا رہا ہے، جس کے نتیجے میں بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہونے کا خدشہ ہے—فوٹو: رائٹرز

اسرائیل نے غزہ کے لیے پانی کی فراہمی بھی معطل کر دی ہے—فوٹو: رائٹرز
اسرائیل نے غزہ کے لیے پانی کی فراہمی بھی معطل کر دی ہے—فوٹو: رائٹرز

غزہ کے ہسپتال زخمیوں سے بھر گئے ہیں—فوٹو: رائٹرز
غزہ کے ہسپتال زخمیوں سے بھر گئے ہیں—فوٹو: رائٹرز

اسرائیل کی بلاامتیاز بمباری سے 724 بچے بھی جاں بحق ہوچکے ہیں—فوٹو: رائٹرز
اسرائیل کی بلاامتیاز بمباری سے 724 بچے بھی جاں بحق ہوچکے ہیں—فوٹو: رائٹرز

غزہ کی پٹی کے لیے اشیائے خورونوش کی فراہمی کے راستے بھی اسرائیل نے بند کردیے ہیں—فوٹو: رائٹرز
غزہ کی پٹی کے لیے اشیائے خورونوش کی فراہمی کے راستے بھی اسرائیل نے بند کردیے ہیں—فوٹو: رائٹرز

اسرائیل نے غزہ کے لیے پانی اور بجلی کی فراہمی معطل کردی ہے—فوٹو: رائٹرز
اسرائیل نے غزہ کے لیے پانی اور بجلی کی فراہمی معطل کردی ہے—فوٹو: رائٹرز

اسرائیل نے غزہ سے بے دخل ہونے والے شہریوں پر بھی بمباری جاری رکھی ہوئی ہے—فوٹو: رائٹرز
اسرائیل نے غزہ سے بے دخل ہونے والے شہریوں پر بھی بمباری جاری رکھی ہوئی ہے—فوٹو: رائٹرز