• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

کراچی: اورنگی ٹاؤن میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ، 7 سالہ بچہ جاں بحق، نوجوان زخمی

شائع October 15, 2023 اپ ڈیٹ October 16, 2023
فائرنگ سے ایک نوجوان زخمی ہوگیا — فائل فوٹو: اے ایف پی
فائرنگ سے ایک نوجوان زخمی ہوگیا — فائل فوٹو: اے ایف پی

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ہفتے کو رات گئے شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے 7 سالہ بچہ جاں بحق اور دوسرا نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔

اورنگی ٹاؤن کے اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) سید علی رضا کے مطابق 7 سالہ بچے کی شناخت آیان عبداللہ اور زخمی کی شناخت 28 سالہ امین کے نام سےہوئی جو دلہا کے رشتہ دار تھے۔

انہوں نے بتایا کہ ایم پی آر کالونی میں رات کو تقریباً 10 بجے شادی کی تقریب کے دوران چند افراد نے خوشی مناتے ہوئے فائرنگ کی، جس سے ان کو گولی لگی۔

ان کا کہنا تھا کہ امین اور آیان کو فوری طور پر ناظم آباد میں واقع نجی ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا، 7 سالہ بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا اور امین کی حالت تشویش ناک ہے۔

ایس ایچ او نے بتایا کہ پولیس نے قانونی عمل مکمل کرلیا ہے اور فائرنگ کی فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) کے اندراج کے لیے ان کے گھر والوں کا انتظار کر رہے ہیں۔

ڈکیتی مزاحمت پر پولیس اہلکار اور ایک شہری زخمی

دوسری جانب شہر میں ڈکیتی کے مختلف واقعات میں ایک پولیس اہلکار اور ایک شہری مزاحمت کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے گلبہار میں ڈکیتوں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔

ایس ایچ او نوید سومرو نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ 25 سالہ کانسٹیبل ریاض گل اپنے گھر جا رہے تھے کہ مسلح افراد نے ان کو لسبیلہ کے قریب سینٹری مارکیٹ میں روک لیا۔

ان کا کہنا تھا کہ جب پولیس اہلکار نے ڈکیتوں کے ساتھ مزاحمت کی تو ان پر فائرنگ کی گئی اور ان سے کچھ چھینے بغیر وہاں سے فرار ہوگئے۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس اہلکار ریاض گل کی دونوں ٹانگوں پر گولیاں لگی ہیں اور انہیں علاج کے لیے آغا خان ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کےمطابق دوسرا واقعہ نیپا پُل کے قریب پیش آیا جہاں ڈکیتی کے واقعے میں ایک نوجوان مزاحمت کرتے ہوئے گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔

عزیز بھٹی پولیس کا کہنا تھا کہ سند باد کے قریب 25 سالہ محمد بن اسد ڈکیتی مزاحمت کے دوران زخمی ہوگیا اور انہیں عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024