• KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:06pm
  • LHR: Maghrib 5:08pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:09pm Isha 6:35pm
  • KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:06pm
  • LHR: Maghrib 5:08pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:09pm Isha 6:35pm

اسلام آباد کی فیکٹری میں خاتون کا گینگ ریپ، ملزمان تاحال آزاد

شائع October 15, 2023
ملزمان نے متاثرہ خاتون کی ویڈیو بھی بنائی اور انہیں دھمکی دی کہ وہ اس واقعے کی کسی سے شکایت نہ کریں — فائل فوٹو: شٹر اسٹاک
ملزمان نے متاثرہ خاتون کی ویڈیو بھی بنائی اور انہیں دھمکی دی کہ وہ اس واقعے کی کسی سے شکایت نہ کریں — فائل فوٹو: شٹر اسٹاک

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ایک فیکٹری میں ایک خاتون ورکر کا گینگ ریپ کردیا گیا جب کہ ایک اور واقعے میں مسلح افراد آن لائن ڈیلیوری سروس کی خاتون رائڈر کو لوٹ کر فرار ہوگئے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ان وارداتوں سے متعلق کیپیٹل پولیس اسلام آباد نے ہفتے کے روز آگاہ کیا۔

اسلام آباد پولیس نے بتایا کہ شمس کالونی تھانے کی حدود میں واقع ایک فیکٹری میں 2 سالہ بچے کی ماں کا اس کے ساتھیوں نے گینگ ریپ کیا۔

ایک سال قبل شوہر سے علیحدگی اختیار کرنے والی خاتون کو تقریباً ایک ہفتے قبل ہی اس فیکٹری میں ملازمت پر رکھا گیا تھا، اس کے ساتھ فیکٹری میں کام کرنے والا ایک شخص خاتون کو ایک کمرے میں لے گیا جہاں اس نے اپنے دیگر دو ساتھیوں کے ساتھ مل کر ان کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔

ملزمان نے متاثرہ خاتون کی ویڈیو بھی بنائی اور انہیں دھمکی دی کہ وہ اس واقعے کی کسی سے شکایت نہ کریں۔

بعد ازاں متاثرہ خاتون نے شمس کالونی تھانے میں تینوں افراد کے خلاف مقدمہ درج کرایا، تاہم پولیس کی جانب سے تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

دوسری جانب ایک اور واردات میں مسلح افراد نے I-10 /4 کے علاقے میں آن لائن ڈیلیوری سروس کے لیے کام کرنے والی خاتون رائڈر کو لوٹ لیا۔

زرینہ شہادت ایک پارسل پہنچانے کے لیے I-10/4 کے علاقے میں آئی تھی، وہ رقم وصول کر رہی تھی کہ ایک موٹر سائیکل پر سوار تین افراد وہاں آئے، موٹر سائیکل سواروں میں سے ایک نے پستول نکال کر ان سے 31 ہزار 340 روپے اور موبائل چھین لیا اور فرار ہو گئے۔

سبزی منڈی پولیس نے زرینہ شہادت کی شکایت پر ملزمان کے خلاف ڈکیتی کا مقدمہ درج کرلیا۔

کارٹون

کارٹون : 8 نومبر 2024
کارٹون : 7 نومبر 2024