• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

پاک - بھارت میچ: امیتابھ بچن، رجنی کانت اور انوشکا شرما سمیت متعدد شخصیات کی شرکت

شائع October 14, 2023
—فوٹو: انڈیا ٹوڈے
—فوٹو: انڈیا ٹوڈے

بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں واقع دنیا کے سب سے بڑے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے پاکستان اور بھارت کے میچ کو دیکھنے کے لیے متعدد بولی وڈ شخصیات بھی موجود رہیں

میچ میں متعدد بولی وڈ شخصیات کو خصوصی مہمان کے طور پر مدعو کیا گیا تھا اور میچ سے قبل میوزک کی خصوصی تقریب بھی منعقد کی گئی۔

میچ سے چند گھنٹے قبل ہونے والی تقریب میں متعدد گلوکاروں اور فنکاروں نے پرفارمنس کی۔

حریف ممالک کے درمیان دوپہر کو میچ شروع ہوا اور اس میں شرکت کے لیے بھارت بھر سے معروف شخصیات 14 اکتوبر کی صبح ہی احمد آباد پہنچا شروع ہوئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اور بھارت کے میچ کو دیکھنے کے لیے بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے امیتابھ بچن اور رجنی کانت سمیت متعدد شوبز شخصیات اور سابق کرکٹرز کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا۔

مہمانان خصوصی میں سابق کرکٹر سچن ٹنڈولکر بھی شامل تھے جب کہ کرکٹر ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما بھی میچ کو دیکھنے کے لیے موجود رہیں۔

انوشکا شرما کے حمل کی افواہیں

انوشکا شرما کو میچ کے دوران دیکھے جانے کے بعد ان کے دوسرے حمل سے متعلق ہونے والی افواہیں بھی دم توڑ گئیں۔

اس سے قبل افواہیں تھیں کہ انوشکا شرما کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے اور وہ کرکٹ میچز نہیں دیکھیں گی لیکن انہیں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ میں دیکھا گیا۔

علاوہ ازیں ایئرپورٹ پر اترنے کی ویڈیو میں انوشکا شرما کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ وہ حمل سے نہیں، تاہم اس کی تصدیق نہیں کی جا سکتی۔

دوسری جانب یہ رپورٹس بھی ہیں کہ اگر انوشکا شرما حمل سے بھی ہوں گی تو بھی وہ ابتدائی دنوں میں ہوں گی، اس سے قبل رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ وہ 4 سے 6 ماہ کے حمل سے ہیں۔

امتابھ بچن اور رجنی کانت کی شرکت

پاکستان اور بھارت کے میچ کے دوران بولی وڈ کے بگ بی کہلانے والے امیتابھ بچن اور رجنی کانت سمیت دیگر شوبز شخصیات کو بھی دیکھا گیا جب کہ متعدد سابق کرکٹرز بھی میچ میں دکھائی دیے۔

جنوبی بھارتی فلم انڈسٹری کے اداکار اور گلوکار بھی احمد آباد گراؤنڈ میں موجود رہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024