• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

اداکارائیں طوائف نہیں ہوتیں، مریم نفیس پیشکش کرنے والے افراد پر برہم

شائع October 13, 2023
— فوٹو: انسٹاگرام
— فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ مریم نفیس نے حال ہی میں خود کو انسٹاگرام پر تنہائی میں ملاقات کرنے کی پیش کش اور بھاری معاوضے کے عوض بولڈ کام کرنے کی آفر کرنے والے افراد کے اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے اسٹوریز شیئر کیں کہ لوگوں کو سمجھنا چاہیے اداکارائیں طوائف نہیں ہوتیں۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر متعدد میسیجز کے اسکرین شاٹس شیئر کیے، جن میں بعض افراد نے ان سے تنہائی میں ملاقات کرنے تو بعض افراد نے بھاری معاوضے کے تحت بولڈ کام کرنے کی پیش کش کر رکھی تھی۔

اداکارہ نے ایک شخص کے میسیج کا اسکرین شاٹ شیئر کیا، جس میں انہوں نے مذکورہ شخص کی شناخت کو خفیہ رکھا، تاہم ان کی جانب سے اداکارہ کو بھجوائے گئے پیغامات کو واضح طور پر پڑھا جا سکتا ہے۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

مذکورہ شخص نے اداکارہ کو سلام کرنے کے بعد انہیں بتایا کہ انہوں نے اداکارہ کو حال ہی میں لکس اسٹائل ایوارڈز میں دیکھا اور اب وہ ان کے ساتھ تنہائی میں کچھ وقت گزارنا چاہتے ہیں اور وہ اس کے لیے انہیں معاوضہ بتائیں۔

اداکارہ نے مذکورہ شخص کے میسیجز پر انہیں غصے بھرا جواب بھی دیا اور انہوں نے اپنے جواب کو بھی شیئر کیا۔

مریم نفیس نے مذکورہ شخص کو ’سوئر کا بچہ‘ قرار دیتے ہوئے جواب دیا کہ انہیں پیدا کرنے پر ان کی والدہ بھی شرمندہ ہوئی ہوں گی اور یہ کہ ہر عورت کو خریدا نہیں جا سکتا۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اداکارہ نے مذکورہ میسیج کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ لوگوں کو سمجھنا چاہیے کہ اداکارائیں طوائف نہیں ہوتیں۔

اسی طرح اداکارہ نے ایک اور انسٹاگرام اکاؤنٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ خود کو تنگ کرنے والے تمام افراد اور اکاؤنٹس کو بے نقاب کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

مریم نفیس نے ایک تیسرے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا، جس نے خود کو پاکستانی میگزین کے طور پر متعارف کروایا اور اداکارہ کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی میں بولڈ فوٹوشوٹ کی پیش کش کی۔

اداکارہ نے مذکورہ اکاؤنٹ کی پیش کش کو بھی ٹھکرایا اور اس کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ لگتا ہے سب کے سب لوگ یہی بلیک میلنگ کا کام کرتے ہیں۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

بعد ازاں اداکارہ نے انسٹاگرام پر اسی حوالے سے مداحوں کے سوالات کے جوابات بھی دیے، جن میں اداکارہ نے بتایا کہ انہیں ہراسانی کے پیغامات بھیجنے والے افراد اور اکاؤنٹس سے متعلق ان کی ٹیم پتا لگانے میں مصروف ہے اور وہ انہیں بے نقاب کر کے ہی رہیں گی۔

ایک مداح نے اداکارہ کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ایسے پیغامات صرف اداکاراؤں کو ہی نہیں ملتے بلکہ تمام خواتین کو ملتے ہیں اور بطور خواتین انہوں نے پیغامات دینے والوں کو کرارا جواب دیا۔

اداکارہ نے تعریفیں کرنے پر مداح کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ تمام خواتین کو اس طرح کی ہراسانی کا سامنا رہتا ہے۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024