• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پاکستانی صارفین واٹس ایپ چینل کیوں نہیں بنا پا رہے؟

شائع October 11, 2023
فائل فوٹو: میٹا
فائل فوٹو: میٹا

دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے گزشتہ ماہ ستمبر میں پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’چینل‘ نامی نیا فیچر متعارف کرایا تھا۔

چینل فیچر فیس بک پیج کی طرح کا ایک اکاؤنٹ ہے، جہاں کوئی بھی شخصیت یا ادارہ اپنے مواد یا تشہیر کا مواد واٹس ایپ میسیج کرسکتا ہے۔

مذکورہ فیچر کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ چینل کو صارفین کی جانب سے فالو بھی کیا جاسکتا ہے، تاہم صارف کا فون نمبر یا نام چینل چیٹ میں ظاہر نہیں ہوتا۔

نہ ہی کوئی صارف چینل میں میسیج کا ریپلائی کر سکتا ہے، البتہ صارفین کو یہ سہولت دی گئی ہے کہ وہ چینل کے میسیج کو فارورڈ کر سکے۔

مذکورہ فیچر کو اگرچہ واٹس ایپ نے پاکستان سمیت 150 ممالک میں پیش کیا تھا، تاہم پاکستان سمیت کئی ممالک کے صارفین اس پر چینل اکاؤنٹ بنانے کی سہولت سے محروم ہیں۔

واٹس ایپ نے خود واضح کیا ہے کہ ابھی دنیا کے اربوں افراد کو چینل بنانے کی سہولت دستیاب نہیں ہے، اسے ترتیب وار صارفین کو رسائی دی جائے گی۔

یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ پاکستان میں کب تک عام صارفین چینل اکاؤنٹ بنانے کے قابل ہوں گے، تاہم خواہشمند افراد واٹس ایپ کی ویب سائٹ پر ’وش لسٹ‘ میں اپنی تفصیلات درج کروا سکتے ہیں۔

امکان ہے کہ عام پاکستانی صارفین کو چینلز بنانے کے فیچر تک آئندہ 6 ماہ کے اندر رسائی دی جائے گی، تاہم یہ دورانیہ ایک سال تک بھی بڑھ سکتا ہے۔

اگرچہ عام پاکستانی صارفین کو چینل بنانے کے فیچر تک رسائی نہیں دی گئی، تاہم واٹس ایپ نے اسے بنانے کی معلومات عام کر رکھی ہے۔

جب فیچر دستیاب ہوجائے گا تو صارفین وااٹس ایپ اوپن کرنے کے بعد اپ ڈیٹس ٹیب پر کلک کرکے اسٹوریز کے نیچے بلکل آخر میں فیچرز کے سیکشن میں جاکر اپنا چینل بنا سکیں گے۔

چینلز سیکشن میں پلس آئیکون پر کلک کرنے کے بعد نئے چینل بنانے کا آپشن آئے گا جو کہ اس وقت پاکستانی صارفین کو نظر نہیں آ رہا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024