• KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:04pm Asr 3:30pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 3:29pm
  • KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:04pm Asr 3:30pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 3:29pm

اداکاری کرنے پر والد تاحال ناراض ہیں، حرا سومرو

شائع October 9, 2023
— اسکرین شاٹ
— اسکرین شاٹ

ابھرتی ہوئی اداکارہ حرا سومرو نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے والد اداکاری کرنے پر تاحال ان سے ناراض ہیں اور وہ ان سے آج تک ان کی اداکاری یا کیریئر سے متعلق بات ہی نہیں کرتے۔

حرا سومرو چند سال سے شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں، وہ زیادہ تر معاون کرداروں میں دکھائی دیتی ہیں، کچھ عرصہ قبل ہی وہ مقبول ڈرامے ’تیرے بن‘ میں مریم کے کردار میں دکھائی دی تھیں۔

’تیرے بن‘ میں انہوں نے ہیرو وہاج علی کی بہن کا کردار ادا کیا تھا اور ان کی اداکاری کو بہت سراہا گیا تھا۔

حرا سومرو حال ہی میں کامیڈی ٹاک شو ’حد کردی‘ میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے شوبز سمیت اپنے کیریئر اور ذاتی زندگی پر کھل کر بات کی۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے دونوں بچوں کی خواہش ہے کہ ان کی والدہ کارٹون کا کردار بھی ادا کریں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہمیشہ ان سے پسند کی شادی کو ارینج میریج میں تبدیل کرنے سے متعلق سوال کیا جاتا ہے اور اب انہوں نے ارادہ کرلیا ہے کہ وہ اس معاملے پر کتاب لکھیں گی۔

حرا سومرو کے مطابق پسند کی شادی کو ارینج میریج میں تبدیل کرنا انتہائی آسان ہے، اس میں لڑکے کو پہلے اپنی بہن اور ہونے والی شریک حیات کی دوستی کروانی چاہیے اور پھر لڑکی کو والدہ سے ملوا کر بات آگے بڑھوائے اور پھر اپنے والدین کو لڑکی کے والدین کے ہاں بھیج دے۔

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے بھی ایسے ہی اپنی پسند کی شادی کو ارینج میریج میں تبدیل کیا تھا۔

اداکارہ نے بتایا کہ ان کی پیدائش شمالی سندھ کے ضلع جیکب آباد میں ہوئی لیکن ان کی پرورش اور تعلیم صوبائی دارالحکومت کراچی میں ہوئی اور ان کے والد ان کی اداکاری سے ناخوش ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے والد کو امیتابھ بچن بہت پسند ہیں اور انہوں نے تقریباً ان کی تمام فلمیں دیکھ رکھی ہیں۔

حرا سومرو نے بتایا کہ انہوں نے والد سے چھپ کر ابتدائی طور پر ماڈلنگ شروع کی تھی اور جب فواد خان کے ہمراہ ان کے اشتہار کے بل بورڈز ہر جگہ آویزاں ہوئے تو ان کے والد نے بل بورڈز دیکھنے کے باوجود انہیں نہیں پہچانا۔

انہوں نے شکوہ کیا کہ اس وقت وہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں اپنے بل بورڈز کے نیچے کھڑی ہوئیں تاکہ لوگ انہیں پہچان کر ان سے بات کریں لیکن افسوس انہیں کسی نے نہیں پہچانا۔

گزشتہ ماہ حرا سومرو نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ انہیں بچپن سے ہی اداکاری کا شوق تھا لیکن وہ جب بھی والد سے اس کی اجازت لیتیں تو والد انہیں بولتے پہلے شادی کرلیں، پھر کرلینا۔

انہوں نے بتایا تھا کہ اداکاری کے شوق کی وجہ سے بھی انہوں نے جلد شادی کی۔

کارٹون

کارٹون : 27 دسمبر 2024
کارٹون : 26 دسمبر 2024