• KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:12am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:39am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:12am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:39am Sunrise 7:09am

کراچی: یونیورسٹی طالبات کو ہراساں کرنے والا شخص گرفتار

شائع October 8, 2023
یونیورسٹی طالبات کو ہراساں کرنے والا موٹر سائیکل سوار نوجوان — فوٹو: اسکرین شاٹ
یونیورسٹی طالبات کو ہراساں کرنے والا موٹر سائیکل سوار نوجوان — فوٹو: اسکرین شاٹ

کراچی پولیس نے راشد منہاس روڈ پر یونیورسٹی کی بس میں سفر کرنے والی یونیورسٹی کی طالبات کو ہراساں کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔

کراچی پولیس کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس نے فحش حرکات کرنے والے شخص کو 7 دنوں بعد گرفتار کرلیا۔

پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ آج ڈی ایس پی عزیز آباد اور ایس ایچ او جوہر آباد کی ٹیم نے موٹر سائیکل چلاتے ہوئے فحش حرکتیں کرنے والے شخص کو گرفتار کیا۔

خیال رہے کہ چند دن پہلے ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک شخص یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کے نزدیک موٹر سائیکل چلاتے ہوئے خواتین کی وین کو دیکھ کر فحش حرکت کر رہا تھا جس کی فوری طور پر ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔

ڈی آئی جی غربی عاصم خان کے احکامات اور ہدایات پر ایف آئی آر درج ہونے کے فوراً بعد ڈی ایس پی عزیز آباد اور ایس ایچ او جوہر آباد نے تمام شواہد اکٹھے کیے۔

پولیس کے مطابق ٹیکنیکل بنیادوں پر ویڈیو کی تحقیق کی اور مسلسل ایک ہفتے مختلف پوائنٹس پر پولیس کی پکٹیں لگائی گئیں۔

پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ویڈیو کی تحقیقات کے لیے تھانہ جوہر آباد کی سی سی ٹی وی کیمرہ ٹیم نے بھی مرکزی کردار ادا کیا۔

پولیس کے مطابق کئی دنوں کی مسلسل محنت اور ٹیکنیکل بنیادوں پر تفتیش کے بعد آج ڈی ایس پی عزیز آباد اور تھانہ جوہر آباد کی ٹیم نے اس ویڈیو میں موجود موٹر سائیکل چلانے والے شخص کو ریاض آٹوز بلاک 15 کے نزدیک سے گرفتار کیا-

گرفتار شخص نے اپنا نام عدیل بتایا جس کی جامع تلاشی لینے پر اس کے قبضے سے ہیروئن برآمد ہوئی۔

پولیس نے مزید کہا کہ گرفتار شخص سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے اور اس کے مطابق ایف آئی آر درج کی جائے گی۔

خیال رہے کہ اسی طرح کا ایک واقعہ رواں سال جولائی میں پیش آیا تھا جب کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں دن دیہاڑے خود کو برہنہ کرکے ایک خاتون کو ہراساں کرنے والے شخص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی۔

سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے سامنے آنے والے اس واقعے میں دیکھا جا سکتا تھا کہ ایک نقاب پوش شخص اپنی موٹر سائیکل پارک کرکے اپنی شارٹس اتار کر ایک راہگیر خاتون کو ہراساں کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024