• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

ٹک ٹاک پر سبسکرپشن پروگرام متعارف کرائے جانے کا امکان

شائع October 3, 2023
—فائل فوٹو: رائٹرز
—فائل فوٹو: رائٹرز

یوٹیوب کی طرح جلد ہی شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن پلیٹ فارم ٹک ٹاک کی جانب سے بھی ماہانہ فیس کے عوض سبسکرپشن پروگرام متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

یوٹیوب پر اس وقت اشتہارات کے بغیر ویڈیوز دیکھنے کا پریمیم پلیٹ فارم موجود ہے، جہاں لوگ ماہانہ فیس کے عوض تمام ویڈیوز اشتہارات کے بغیر دیکھ سکتے ہیں۔

اسی طرح دیگر پلیٹ فارمز پر بھی ایسے ہی فیچرز دستیاب ہیں، جہاں صارفین ماہانہ فیس کی ادائیگی کی صورت میں اشتہارات کے بغیر مواد اور ویڈیوز کو دیکھ سکتے ہیں۔

اور اب خبر سامنے آئی ہے کہ جلد ہی شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن پلیٹ فارم ٹک ٹاک بھی ایسی سبسکرپشن سروس شروع کرنے جا رہا ہے، جس کے تحت صارفین ماہانہ فیس کے عوض اشتہارات کے بغیر ویڈیوز دیکھ سکیں گے۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ ’اینڈرائیڈ اتھارٹی‘ کے مطابق ٹک ٹاک کی ٹیم نے ماہانہ فیس کے عوض سبسکرپشن فیچر پیش کرنے کی تصدیق کردی۔

مذکورہ فیچر کی آزمائش بھی شروع کردی گئی اور ابتدائی طور پر اس تک محدود صارفین کو رسائی دی گئی ہے اور اسے چند ہی ممالک میں پیش کیا گیا ہے۔

سبسکرپشن فیچر کو ترتیب وار دیگر ممالک اور عام صارفین تک بڑھایا جائے گا، تاہم اسے کب تک پاکستان میں متعارف کرایا جائے گا یہ کہنا قبل از وقت ہے۔

مذکورہ فیچر کے تحت ٹک ٹاک کے صارفین ماہانہ تقریبا 5 امریکی ڈالر کی فیس ادا کریں گے اور وہ پورا مہینہ اشتہارات کے بغیر تمام ویڈیوز دیکھ سکیں گے۔

مذکورہ فیچر کے تحت فیس ادا کرنے والے صارفین کے اکاؤنٹ کو بلیو ٹک نہیں دیا جائے گا اور نہ ہی انہیں ویریفائیڈ کیا جائے گا بلکہ ان سے صرف اشتہارات کے بغیر ویڈیوز دیکھنے کی مد میں فیس وصول کی جائے گی۔

ٹک ٹاک کے مطابق پلیٹ فارم پر ہر صارف کی پروفائیل اور پسند اور ناپسند کے مطابق اسے اشتہارات دکھائے جاتے ہیں اور صارفین کی معلومات تیسری پارٹی سے حاصل کی جاتی ہے۔

خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مذکورہ فیچر کو آئندہ چند ہفتوں میں دیگر متعدد ممالک میں پیش کیا جائے گا، تاہم ممکنہ طور پر پاکستان میں اسے چند ماہ بعد پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024