• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

چیٹ جی پی ٹی پر تازہ ترین معلومات تک رسائی حاصل كرنا ممكن

شائع September 29, 2023
فوٹو: رائٹرز
فوٹو: رائٹرز

چیٹ جی پی ٹی بنانے والی کمپنی اوپن اے آئی نے تصدیق کی ہے کہ اب چیٹ بوٹ کے ذریعے انٹرنیٹ پر موجود تازی ترین معلومات تک رسائی حاصل کی جا سکے گی۔

چیٹ جی پی ٹی 30 نومبر 2022 میں متعارف كروایا گیا تھا، مصنوعی ذہانت كے تحت چلنے والا یہ سسٹم ابتدائی طور پر 2021 سے پہلے والی معلومات ركھتا تھا۔

جس كا مطلب ہے كہ چیٹ جی پی ٹی آپ كو 2021 تك كی معلومات كا جواب دے سكتا تھا، تاہم اب اوپن اے آئی نے اعلان كیا ہے كہ صارفین چیٹ بوٹ سے حالات حاضرہ سے متعلق سوالات پوچھ سكتے ہیں، لیكن فی الحال یہ سہولت صرف پریمیم صارفین كے لیے ہی دستیاب ہوگی۔

البتہ اوپن اے آئی كے مطابق یہ سہولت جلد عام صارفین تک بھی پہنچا دی جائے گی۔

اوپن اے آئی نے سماجی پلیٹ فارم ایكس پر اعلان كیا كہ نئی اپڈیٹ كے تحت صارفین اب چیٹ جی پی ٹی كو تازہ ترین معلومات اور خبروں ذریعے کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں۔

ٹوئٹ میں مزید كہا گیا كہ صارفین اب اپنی تحقیق كے لیے بھی چیٹ پی ٹی كے ذریعے تازہ ترین معلومات حاص كرسكتے ہیں۔

پرایئویسی خدشات

الجزیرہ كی رپورٹ كے مطابق تازہ ترین معلومات تک رسائی سے متعلق صارفین كو پرایئویسی خدشات كا بھی سامنا ہوسكتا ہے، چیٹ جی پی ٹی نقصان دہ اور غلط معلومات اور کاپی رائٹ شدہ مواد بھی شئیر كرسكتا ہے۔

اے آئی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی ڈائریکٹر ریسرچ اور گوگل میں ایتھیکل اے آئی کے سابق ریسرچ سائنسدان الیکس ہانا كا كہنا ہے كہ ہم نہیں جانتے کہ كس قسم كا پراییویسی ڈیٹا لیك ہورہا ہے اور ان کمپنیوں نے اپنے ڈیٹا کے ذرائع کو کس طرح نجی رکھا ہے۔

اوپن اے آئی كا كہنا ہے كہ نے کہا کہ حالیہ فیچر ویب سائٹس کو یہ کنٹرول کرنے کی اجازت دے گی کہ چیٹ جی پی ٹی ان کے ساتھ کس طرح بات چیت کر سکتا ہے۔

رواں ہفتے كے اوائل میں اوپن اے آئی نے اعلان كیا تھا كہ صارفین جلد ہی چیٹ بوٹ سے وائس میسجز كے تحت بھی بات كرسكتے ہیں۔

چیٹ جی پی ٹی اور اس طرح كے دیگر مصنوعی ذہانت سے چلنے والے سسٹم صارفین كے سوالات كا انسانوں جیسا دعمل دینے كے لیے بڑی تعداد میں ڈیٹا كا استعمال كرتے ہیں۔

حالیہ اپڈیٹ كے بعد كچھ صارفین نے اسے خوش آئند قرار دیا جبكہ دیگر صارفین نے چیٹ پی ٹی كے انسانوں جیسا ردعمل دینے پر تشویش كا اظہار كیا۔

کچھ صارفین كا كہنا تھا كہ اس طرح كی اپڈیٹ چھوٹے پیمانے پر شروع ہونے والے اسٹارٹ اپس اور سافٹ ویئر انجینئرز کی جگہ لے سکتی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024