• KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am
  • KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am

پاک فوج خیبرپختونخوا کی ترقی اور استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی، آرمی چیف

شائع September 27, 2023
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر نے صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی— فوٹو بشکریہ آئی ایس پی آر
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر نے صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی— فوٹو بشکریہ آئی ایس پی آر

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فوج خیبرپختونخوا کی ترقی اور استحکام کو یقینی بنانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی تاکہ معاشی ترقی کی رفتار کو بڑھایا جاسکے۔

بدھ کو آرمی چیف کی پشاور آمد پر کور کمانڈر پشاور نے ان کا بھرپور استقبال کیا۔

انہوں نے صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی جہاں اجلاس میں نگران وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد اعظم خان بھی شریک ہوئے۔

اس موقع پر آرمی چیف کو اسمگلنگ، ذخیرہ اندوزی اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف اقدامات سمیت سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

صوبائی ایپکس کمیٹی کے شرکا نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ریاستی ادارے عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے متحد ہیں اور شہدا کو بھی زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ ہمیں اپنے ملک کی ترقی و استحکام اور امن کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ ملک میں امن اور خوشحالی کے لیے اپنی کوششوں کو ہم آہنگ کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج صوبہ خیبرپختونخوا کی ترقی اور استحکام کو یقینی بنانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی تاکہ معاشی ترقی کی رفتار کو بڑھایا جاسکے۔

آرمی چیف نے اس کے علاوہ پشاور میں خواتین کے سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں خواتین نے ملکی ترقی میں مثبت اور اہم کردار ادا کیا ہے اور ملکی ترقی میں خواتین کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی خواتین نے دہشت گردی کے خلاف طویل جنگ کے باعث بے شمار چیلنجز کا سامنا کیا اور ان تمام تر چیلنجز کے باوجود پختہ عزم اور بہادری کا ثبوت دیا۔

جنرل عاصم منیر نے خواتین کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ وہ خیبرپختونخوا اور نئے ضم شدہ اضلاع کی ترقی میں زیادہ سے زیادہ حصہ لیں تاکہ اس تبدیلی کا پورا پورا فائدہ اٹھایا جاسکے۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024