• KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:16am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:43am Sunrise 7:12am
  • KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:16am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:43am Sunrise 7:12am

مجھے نکال کر کرشما کپور اور تبو کو کاسٹ کیا گیا، روینہ ٹنڈن کا انکشاف

شائع September 27, 2023
—فائل فوٹو: انسٹاگرام
—فائل فوٹو: انسٹاگرام

ماضی کی مقبول اور معروف ڈانسر گرل و بولی وڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں ان کے خلاف سیاست کی گئی اور ان کی جگہ کرشما کپور اور تبو جیسی اداکاراؤں کو فلموں میں کاسٹ کیا گیا۔

روینہ ٹنڈن گزشتہ کچھ عرصے سے بولی وڈ انڈسٹری پر کھل کر بات کرتی دکھائی دیتی ہیں اور بتاتی رہتی ہیں کہ کس طرح ماضی میں اداکار ایک دوسرے کے خلاف سازشیں کیا کرتے تھے۔

ماضی میں انہوں نے کہا تھا کہ بولی وڈ اداکاروں اور فلم سازوں کی بیویاں یا ان کی گرل فرینڈز انہیں اس وقت تحفظ فراہم کرتی ہیں جب وہ دوسری خواتین کو ہراساں کرتے ہیں۔

فروری 2023 میں انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ ماضی میں اگرچہ ان کی دوستی بہت ساری اداکارؤں سے رہی مگر کرشما کپور سے ان کی دوستی اچھی نہیں رہی۔

اب انہوں نے ایک تازہ انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ ماضی میں انہیں ایک فلم سے نکال کر ان کی جگہ تبو کو کاسٹ کیا گیا جب کہ ایک اور فلم میں ان کے بجائے کرشما کپور کو شامل کیا گیا۔

’انڈین ایکسپریس‘ کے مطابق روینہ ٹنڈن نے ایک یوٹیوب انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ ماضی میں ان کے خلاف سازشیں ہوتی رہیں، اداکارائیں ان کے خلاف سیاست کرتی رہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ اچھے اور صحت مند مقابلے کی حمایتی رہی ہیں، اداکاروں کے درمیان کام کے حوالے سے نفرت کے بغیر درست مقابلہ ہونا چاہئیے لیکن کسی کو کسی کی ٹانگیں کھینچنے کا حق نہیں ہونا چاہئیے۔

رروینہ ٹنڈن کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی کسی کے خلاف کوئی سازش نہیں کی، انہوں نے کبھی کسی نئی اداکارہ یا اداکار کے ساتھ کام کرنے سے منع نہیں کیا تھا اور نہ ہی انہوں نے کسی کو نکلوا کر ان کی جگہ فلم میں خود کو کاسٹ کروایا۔

اداکارہ نے دعویٰ کیا کہ انہیں 1990 کی مقبول فلم ’ساجن چلے سسرال‘ میں کاسٹ کیا جانا تھا اور یہ بات خود انہیں فلم ڈیوڈ دھون اور اداکار گووندا نے بتائی تھی لیکن پھر ان کی جگہ کرشما کپور کو کاسٹ کرلیا گیا۔

روینہ ٹنڈن کا کہنا تھا کہ اسی طرح ’وجے پتھ‘ میں انہیں کاسٹ کیا گیا تھا اور انہوں نے معاہدے پر دستخط بھی کرلیے تھے لیکن پھر ان کی جگہ تبو کو کاسٹ کرلیا گیا۔

انہوں نے تبو کی تعریفیں بھی کیں اور کہا کہ وہ خود سیاست سے دور رہتی ہیں اور اچھی اداکارہ بھی ہیں لیکن حقیقت یہی ہے کہ انہیں ان کی جگہ کاسٹ کیا گیا۔

اسی طرح انہوں نے دیگر اداکاراؤں کے نام لیے بغیر کہا کہ ماضی میں بہت ساری شخصیات ان کے خلاف سازشیں کرتی رہیں۔

کارٹون

کارٹون : 28 دسمبر 2024
کارٹون : 27 دسمبر 2024