• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

پاکستان میں جولائی تا اگست کے دوران غیر ملکی فنانسنگ 5 ارب 41 کروڑ ڈالر ریکارڈ

شائع September 27, 2023
اگست میں کل 31 کروڑ 60 لاکھ ڈالر جبکہ جولائی میں 2 ارب 89 کروڑ ڈالر موصول ہوئے— فائل فوٹو: ڈان نیوز
اگست میں کل 31 کروڑ 60 لاکھ ڈالر جبکہ جولائی میں 2 ارب 89 کروڑ ڈالر موصول ہوئے— فائل فوٹو: ڈان نیوز

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) پیکیج کے سبب پاکستان کو غیرملکی فنانسنگ کی مد میں رواں مالی سال کے ابتدائی دو مہینوں (جولائی تا اگست) کے دوران 6 گنا اضافے کے بعد 5 ارب 41 کروڑ ڈالر موصول ہوئے، جو گزشتہ برس کے اسی عرصے میں 43 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہی تھی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اقتصادی امور ڈویژن نے اپنی غیر ملکی معاشی معاونت (ایف ای اے) کی ماہانہ رپورٹ میں بتایا کہ جولائی تا اگست کے دوران ایف ای اے کی مد میں کل 3 ارب 20 کروڑ ڈالر موصول ہوئے، جبکہ گزشتہ برس کے اسی عرصے کے دوران 43 کروڑ 90 لاکھ روپے کی آمد ہوئی تھی، یہ 630 فیصد اضافہ ہے۔

اگست میں کل 31 کروڑ 60 لاکھ ڈالر جبکہ جولائی میں 2 ارب 89 کروڑ ڈالر موصول ہوئے۔

اس میں آئی ایم ایف کی طرف سے 13 جولائی کو 3 ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت پہلی قسط کے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر شامل نہیں ہیں، اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات سے ایک ارب ڈالر بھی سے اسٹیٹ بینک کے ذریعے جمع ہوئے تھے۔

ای اے ڈی نے رپورٹ کیا کہ اسی طرح سعودی عرب سے بھی 2 ارب ڈالر کے ڈپازٹس موصول ہوئے تھے، اس کے بعد چائنا نیشنل ایرو ٹیکنالوجی امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ کارپوریشن سے پاکستان ایئر فورس کو50 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا قرض دیا گیا۔

باقی رقوم میں کثیر جہتی ایجنسیوں سے 33 کروڑ 60 لاکھ ڈالر اور دو طرفہ قرض دہندگان سے 22 کروڑ 10 لاکھ ڈالر شامل ہیں، جبکہ نیا پاکستان سرٹیفکیٹس میں سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے مزید 14 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی رقم آئی۔

حکومت نے رواں مالی سال کے بجٹ میں تقریباً 17 ارب 62 کروڑ ڈالر کی غیر ملکی امداد کا تخمینہ لگایا ہے، جس میں 17 ارب 38 کروڑ ڈالر کے قرضے اور 23 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی گرانٹ شامل ہے۔

ای اے ڈی نے کہا کہ 3 ارب 20 کروڑ ڈالر میں سے 2 ارب 45 کروڑ ڈالر بجٹ سپورٹ یا پروگرام کے قرضوں اور تقریباً 76 کروڑ ڈالر پروجیکٹ امداد کے طور پر موصول ہوئے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024