• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

شادی ہوتے ہی حریم شاہ کی شاہین آفریدی کو نصیحت

شائع September 23, 2023
—فوٹو: ٹوئٹر/ انسٹاگرام
—فوٹو: ٹوئٹر/ انسٹاگرام

متنازع بیانات کی وجہ سے شہرت رکھنے والی ٹک ٹاکر اور ماڈل حریم شاہ نے حال ہی میں رشتہ ازدواج میں بندھنے والے قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی کو شادی کے دو دن بعد ہی نصیحت دے ڈالی۔

شاہین آفریدی کے ولیمے کی تقریب 21 ستمبر کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہوئی تھی، جس میں اسپورٹس، شوبز اور میڈیا شخصیات کے علاوہ دیگر شعبہ جات کے افراد نے بھی شرکت کی تھی۔

شاہین آفریدی کی شادی کی تقریبات 20 ستمبر کو شروع ہوئی تھیں جب کہ انہوں نے 7 ماہ قبل فروری میں صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں نکاح کیا تھا۔

شاہین آفریدی کی شادی سابق کرکٹر شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا آفریدی سے ہوئی ہے اور دونوں کو مختلف شعبہ جات کے افراد کی جانب سے مبارک باد دیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔

شاہین آفریدی نے ولیمے کی تقریب کے بعد سسر شاہد آفریدی اور اہلیہ انشا آفریدی کے ساتھ شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے نیک خواہشات اور مبارک باد دینے والے افراد کا شکریہ ادا کیا تو حریم شاہ نے انہیں نصیحت کردی۔

حریم شاہ نے شاہین آفریدی کی شادی کی تصاویر کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے انہیں نصیحت کی کہ وہ فی الحال اپنی اہلیہ پر کم توجہ دیں اور کھیل پر فوکس رکھیں۔

حریم شاہ نے اپنی مختصر ٹوئٹ میں شاہین آفریدی کو شادی کی مبارک باد بھی پیش کی اور ساتھ ہی انہیں نصیحت بھی دے ڈالی اور ٹک ٹاکر کی نصیحت پر دیگر افراد نے بھی شاہین آفریدی کو یہی مشورہ دیا کہ وہ بیوی کے بجائے کھیل پر زیادہ توجہ دیں کیوں کہ جلد ہی ورلڈ کپ شروع ہونے والا ہے۔

حریم شاہ نے اپنی ٹوئٹ میں شاہین آفریدی کو نصیحت کرتے ہوئے لکھا کہ ’فی الحال انشا کو ذہن سے نکال کر، سارا فوکس ورلڈ کپ پر رکھو‘۔

ٹک ٹاکر کی نصیحت کی ٹوئٹ پر زیادہ تر سوشل میڈیا صارفین اور کرکٹ کے شائقین نے کمنٹس کرتے ہوئے ان کی بات سے اتفاق کیا اور شاہین آفریدی سے درخواست کی کہ وہ آنے والے ورلڈ کپ پر فوکس کریں۔

سوشل میڈیا صارفین نے حریم شاہ کی نصیحت کی ٹوئٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے پورے پاکستان کے دل کی بات کردی۔

بعض افراد نے یہ مشورہ بھی دے ڈالا کہ ذکا اشرف کی جگہ حریم شاہ کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا چیئرمین بنایا جانا چاہئیے، کیوں کہ انہیں کھلاڑیوں کے بارے میں زیادہ پتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024