• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پرینیتی چوپڑا کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا، بھارتی میڈیا

شائع September 22, 2023
— فوٹو: ٹوئٹر
— فوٹو: ٹوئٹر

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بولی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور عام آدمی پارٹی (آپ) کے سیاست دان راگھو چڈھا کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔

بھارتی اخبار ’انڈیا ٹوڈے‘ کے مطابق پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی شادی کی تقریبات ریاست راجستھان کے شہر ادے پور میں شروع ہوگئیں۔

رپورٹ میں جوڑے کے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ دونوں کی شادی ادے پور کے تاریخی اور پرتعیش مقام پر ہوگی، جہاں ملک بھر سے مہمان 22 ستمبر کو آنا شروع ہوئے اور دونوں 24 ستمبر تک رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گے۔

دونوں نے سیاست دانوں، شوبز شخصیات، میڈیا پرسنالٹیز اور اسپورٹس شخصیات کو مدعو کیا ہے اور مہمانوں کو تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر شیئر نہ کرنے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق دونوں کی شادی کی تقریبات 22 ستمبر کی شب شروع ہوں گی اور آخری تقریبات 24 ستمبر تک ہوں گی۔

’انڈین ایکسپریس‘ نے بھی اپنی رپورٹ میں بتایا کہ دونوں کی شادی 24 ستمبر کو ہوگی اور تقریب میں مختلف علاقوں سے مہمان آنا شروع ہوگئے۔

اگرچہ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی شادی تین دن کے اندر ہوجائے گی لیکن تاحال دونوں نے خود کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

خیال رہے کہ دونوں نے کچھ عرصہ تعلقات میں رہنے کے بعد رواں برس مئی کے آغاز میں منگنی کی تھی اور اداکارہ منگنی کے 10 دن بعد تصاویر شیئر کرکے رشتے میں بندھنے کی تصدیق کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024