• KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:12am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:39am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:12am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:39am Sunrise 7:09am

خود مختار اور خوشحال طلاق یافتہ خاتون کا کردار ادا کرنا چاہتی ہوں، اشنا شاہ

شائع September 22, 2023
— فائل فوٹو: انسٹاگرام
— فائل فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ اشنا شاہ نے ٹی وی اسکرین پر طلاق یافتہ خاتون کا کردار ادا کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ڈرامے میں ایسی خاتون کا کردار ادا کرنا چاہتی ہیں جو طلاق کے بعد خود مختار اور خوشحال ہو۔

اشنا شاہ اکثر سماجی مسائل اور خواتین کے حقوق کے بارے میں بات کرتی دکھائی دیتی ہیں، انہوں نے متعدد مواقع پر اقلیتوں سمیت خواتین اور ان کے حقوق کے بارے میں کھل کر بات کی ہے۔

سماجی پلیٹ فارم کے ذریعے اپنی رائے کا اظہار کرنے پر انہیں کبھی کبھار صارفین کی جانب سے تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے، لیکن اس کے باوجود وہ ایسے موضوعات پر کھل کر بات کرنے کو ترجیح دیتی ہیں۔

اب حال ہی میں انہوں نے طلاق جیسے اہم سماجی مسئلے پر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ وہ ایسے اسکرپٹ یا کہانیوں پر کام کرنے میں زیادہ دلچسپی رکھتی ہے جس میں طلاق کے بارے میں منفی دقیانوسی تصورات یا شرمندگی محسوس کرنے کے بجائے مثبت سوچ اور طلاق کے بعد خودمختار زندگی کا تصور پیش کیا جائے۔

اشنا شاہ نے لکھا کہ ’میں نے ایسے کئی اسکرپٹس میں کام کیا جن سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ طلاق کو بُرا سمجھا جاتا ہے، اگرچہ میں اسکرپٹ کو تبدیل نہیں کرسکتی کیونکہ یہ میرے کام کا حصہ ہے لیکن طلاق سے متعلق میرا نظریہ بالکل مختلف ہے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’میرے اپنے والدین کی علیحدگی ہوچکی ہے اور سنگل پیرنٹ ہونے کی وجہ سے ہماری پرورش کرنے کے لیے انہوں نے تین ملازمتیں کیں اور ہماری دیکھ بھال میں سخت محنت کی، اس لیے جوڑے کے درمیان طلاق کی مثال میرے اپنے گھر میں ہے۔‘

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’میں ایسی کہانی کا حصہ بننا چاہتی ہوں جس میں یہ بتایا جائے کہ طلاق لینا غلط نہیں ہے، طلاق یافتہ ہونے کے بعد بھی خوشیاں حاصل کی جاسکتی ہیں۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ وہ ڈرامے میں ایسی خاتون کا کردار ادا کرنا چاہتی ہیں جو طلاق کے بعد خود مختار اور خوشحال ہو۔

اشنا شاہ نے کہا کہ پروڈیوسرز کو اس طرح کے اسکرپٹ کی حمایت کرنے پر راضی کرنا مشکل ہے کیونکہ اس سے معاشرے کے کچھ لوگوں کی جانب سے سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2024
کارٹون : 19 دسمبر 2024