• KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm
  • KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm

شاہین شاہ اور انشا آفریدی کی شادی کی تقریب، تصاویر وائرل

شائع September 20, 2023
فوٹو: ٹوئٹر
فوٹو: ٹوئٹر

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی اور سابق کپتان شاہد آفریدی کی صاحبزادی کی شادی کی تقریب گزشتہ روز (19 ستمبر کو) کراچی میں منعقد ہوئی۔

شاہین آفریدی اور انشا آفریدی کا نکاح رواں سال فروری میں کراچی میں ہوا تھا اور اب جوڑے کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوا ہے۔

گزشتہ روز منعقد ہونے والی شادی کی تقریب میں کپتان بابر اعظم نے بھی شرکت کی جہاں دونوں کرکٹرز کو گلے لگاتے بھی دیکھا گیا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

بابر اعظم نے سوشل میڈیا پر شاہین آفریدی کے ساتھ تصویر شئیر کرتے ہوئے انہیں شادی کی مبارک باد بھی دی۔

قبل ازیں شاہین شاہ آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کپتان بابراعظم کے ساتھ تصویر شئیر کی تھی جس کے کیپشن میں انہوں نے ’فیملی‘ لکھا تھا۔

فاسٹ باؤلر کی شادی کی تقریب میں دیگر کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی جن میں مصباح الحق، سعید انور ، تنویر احمد اور سہیل خان اور دیگر شامل تھے جبکہ اداکار عدنان صدیقی سمیت دیگر اداکاروں بھی تقریب میں موجود تھے۔

سابق کپتان شاہد آفریدی نے سماجی پلیٹ فارم ایکس پر انشا اور شاہین آفریدی کے ساتھ تصاویر شئیر کرتے ہوئے اپنی صاحبزادی کے نام ایک شعر بھی لکھا تھا۔

شاہین شاہ آفریدی کی شادی سے قبل رواں سال پاکستان کرکٹ ٹیم کے دیگر کھلاڑی بھی شادی کے بندھن میں بندھ چکے ہیں۔

شاداب خان نے جنوری میں سوشل میڈیا پر اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کا نکاح ہوچکا ہے، انہوں نے مداحوں سے درخواست کی تھی کہ اس موقع پر ان کی فیملی اور اہلیہ کی پرائیویسی کا خیال رکھا جائے۔

یہی نہیں بلکہ رواں سال فاسٹ باؤلر حارث رؤف کی شادی اسلام آباد میں ماڈل مزنا مسعود ملک کے ساتھ ہوئی تھی، جبکہ بلے باز شان مسعود کی شادی پشاور سے تعلق رکھنے والی میشے خان سے پشاور میں ہوئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024