• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

راولپنڈی: گھریلو ملازمہ اور اس کی 13 سالہ بیٹی سے زیادتی کا مقدمہ درج

شائع September 19, 2023
خاتون نے الزام عائد کیا کہ گھر  کے مالک نے میرے ساتھ متعدد مرتبہ زیادتی کی — فائل فوٹو/ شٹر اسٹاک
خاتون نے الزام عائد کیا کہ گھر کے مالک نے میرے ساتھ متعدد مرتبہ زیادتی کی — فائل فوٹو/ شٹر اسٹاک

راولپنڈی میں گھریلو ملازمہ اور اس کی 13 سالہ بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے 2 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

متاثرہ خاتون نے الزام لگایا کہ راولپنڈی کے تھانہ روات کے علاقے ڈھوک بدھال میں گھر یلو ملازمہ اور اس کی تیرہ سالہ بیٹی کو گھر کے مالک اور اس کے بھتیجے نے زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔

خاتون نے الزام عائد کیا کہ گھر کے مالک نے میرے ساتھ متعدد مرتبہ زیادتی کی تاہم اس کے بھتیجے نے میرے سامنے میری تیرہ سالہ بیٹی کو ہوس کا نشانہ بنایا۔

خاتون نے کہا کہ میرے شور مچانے پر ملزم اشتیاق کا بھتیجا ثقلین عرف کینو موقع سے فرار ہو گیا۔

پولیس کے مطابق ماں اور بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ایس ایچ او روات انسپکٹر حامد کاظمی نے ڈان نیوز ڈاٹ ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جب کہ خاتون اور اس کی بیٹی کا میڈیکل بھی کروایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملزمان کا جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جائے گا اور ڈی این اے ٹیسٹ کروا کر رپورٹ آنے کے بعد زیادتی ہونے سے متعلق معلوم ہو گا۔

پولیس افسر نے کہا کہ خاتون تین بچوں کی ماں ہے، انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ کس تاریخ کو دونوں ماں بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024