• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

طلاق کب لے رہی ہیں؟ شادی کے ایک ماہ بعد عنزیلہ عباسی سے سوال

شائع September 14, 2023
— فوٹو: انسٹاگرام
— فوٹو: انسٹاگرام

گزشتہ ماہ اگست میں رشتہ ازدواج میں بندھنے والی اداکارہ عنزیلہ عباسی سے انسٹاگرام پر ایک مداح نے سوال کرلیا کہ وہ کب طلاق لے رہی ہیں۔

عنزیلہ عباسی مقبول اداکار و ہدایت کار شمعون عباسی اور اداکارہ جویریہ عباسی کی بیٹی ہیں اور انہوں نے گزشتہ ماہ اگست میں خاموشی سے تشفین نامی نوجوان سے شادی کی تھی۔

ان کی شادی پر ان کے والد شمعون عباسی کو نہیں دیکھا گیا تھا، جس پر ان پر تنقید بھی کی گئی اور بعد ازاں اداکار نے بھی سوشل میڈیا پر مبہم پوسٹ کے ذریعے نام لکھے بغیر سابق بیوی اور بیٹی سے لاتعلقی کا اظہار کیا تھا، تاہم بعد ازاں انہوں نے مذکورہ پوسٹ ڈیلیٹ کردی تھی۔

شادی کے ایک ماہ بعد حال ہی میں عنزیلہ عباسی نے انسٹاگرام پر مداحوں کے سوالات کے جوابات دیے، جس دوران متعدد افراد نے انہیں شادی کی مبارک باد بھی پیش کی اور ساتھ ہی ان سے شوبز میں واپسی سے متعلق بھی پوچھا۔

اداکارہ نے بتایا کہ وہ اسکرین پر جلد واپس نہیں آئیں گی اور انہوں نے اچھی کہانیاں نہ بنائے جانے اور اچھے کرداروں کی پیش کش نہ ہونے کی وجہ سے اداکاری سے کنارہ کشی اختیار کی۔

سوالات کے دوران انہوں نے اپنی عمر بھی بتائی اور دعویٰ کیا کہ 26 جنوری 2024 کو وہ 26 سال کی ہوجائیں گی، اس وقت وہ 25 سال کی ہیں۔

اسی طرح ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے شوہر تشفین سے تین سال قبل گلگت بلتستان کے علاقے ہنزہ میں ملی تھیں۔

مداحوں کی فرمائش پر عنزیلہ عباسی نے بتایا کہ جلد ہی وہ شوہر کے ہمراہ اپنی شادی پر رقص کرنے کی ویڈیو بھی شیئر کریں گی۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اسی طرح بعض صارفین نے ان سے سوال کیا کہ وہ کب ماں بن رہی ہیں اور ان کے ہاں بچے کی ولادت کب ہوگی؟ جس پر انہوں نے مزاحیہ انداز میں جواب دیا کہ ان کے پاس پہلے سے ہی ماں ہیں اور ان سے کس بچے سے متعلق پوچھا جا رہا ہے اور وہ کیوں آئے گا؟

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے واضح کیا کہ وہ اپنے والدین کی تنہا اولاد ہیں۔

ایک مداح نے ان سے پوچھا کہ ان کے اپنے والد شمعون عباسی سے کس طرح کے تعلقات ہیں، کیا انہوں نے والد ہونے کی ذمہ داریاں درست انداز میں نبھائیں؟

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اس پر عنزیلہ عباسی نے مداح کو جواب دینے سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ذاتی معاملات پر بات نہیں کرنا چاہتیں۔

اسی طرح ایک مداح نے اداکارہ سے پوچھا کہ وہ کب طلاق لے رہی ہیں؟ اس پر عنزیلہ عباسی نے ’موت‘ کا لفظ لکھا۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

خیال رہے کہ ان کے والدین کی شادی بھی طلاق پر ختم ہوئی تھی، جویریہ عباسی اور شمعون عباسی نے 1997 میں شادی کی تھی، دونوں کے ہاں شادی کے دو سال بعد بیٹی عنزیلہ عباسی کی پیدائش ہوئی تھی اور دونوں کے درمیان 2007 میں طلاق ہوگئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024