• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

فلم ’برفی‘ میں پریانکا چوپڑا کے کردار کو ’جنونی‘ کہنے پر سحر خان نے معافی مانگ لی

شائع September 14, 2023
—فائل فوٹو: انسٹاگرام
—فائل فوٹو: انسٹاگرام

انٹرویو کے دوران بولی وڈ فلم ’برفی‘ میں اداکارہ پریانکا چوپڑا جیسا کردار کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کردار کو ’پاگل‘ اور ’جنونی (سائیکو پیتھ)‘ کہنے پر پاکستانی اداکارہ سحر خان کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا سامنا ہے۔

یوٹیوب چینل سمتھنگ ہاٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے میزبان نے سحر خان سے سوال پوچھا تھا کہ ’ایسا کون سا کردار ہے جسے آپ کرنے کی خواہش رکھتی ہیں؟‘ اس پر سحر خان نے جواب دیا کہ ’اپنے کریئر کے آغاز سے ہی مجھے ایک کردار کرنے کا بہت شوق ہے، فلم ’برفی‘ میں پریانکا چوپڑا نے جنونی (سائیکو پیتھ) جیسا کردار ادا کیا تھا، میں چاہتی ہوں اس طرح کا کوئی کردار ادا کروں‘۔

سحر خان نے مزید کہا کہ ’میری خواہش ہے کہ میں اس طرح کا کوئی کردار ہو جہاں میں پاگل، جنونی بنوں، مجھے لگتا ہے کہ ایسا کردار میں اچھا کروں گی۔‘

واضح رہے کہ بولی وڈ فلم ’برفی‘ میں پریانکا چوپڑا نے آٹزم کی مریضہ کا کردار ادا کیا ہے، آٹزم اسپیکٹرم ڈس آرڈر ساری عمر رہنے والی ایک ایسی بیماری ہے جس میں مریض کا لوگوں سے بات کرنا متاثر ہوتا ہے، انسان کی ذہنی استعداد کا عمل بھی متاثر ہوتا ہے تاہم یہ مختلف افراد میں مختلف سطح پر ہوتا ہے۔

برفی میں پریانکا کے کردار کو ’پاگل‘ اور ’جنونی (سائیکو پیتھ)‘ کہنے پر سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ سحر خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جس کے بعد سحر خان نے اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے معافی مانگ لی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ’یہاں استعمال کرنے کے لیے مناسب اصطلاح آٹسٹک ہے، وہ سائیکو پیتھ نہیں تھی بلکہ وہ آٹسٹک تھی، جب کوئی نفسیاتی بیماری میں مبتلا ہوتا ہے تو اس کو ’پاگل‘ کہا جاتا ہے، جب آپ کی آواز بہت سارے لوگوں کو متاثر کرتی ہے تو انہیں اپنے الفاظ میں استعمال کرنے میں انتہائی محتاط رہنے کی ضرورت ہے، الفاظ کا ذخیرہ بہت اہم کردار ادا کرتا ہے۔

ایک اور سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ ’مجھے امید ہے کہ سحر اس سے سبق سیکھیں گی۔ جو لوگ آنکھیں بند کر کے ان کا دفاع کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ سحر ابھی چھوٹی ہیں اور صرف 23 سال کی ہیں تو آپ کی اطلاع کے لیے 23 سال کی عمر میں ایک انسان کو سائیکوپیتھ اور آٹزم کے درمیان میں فرق سمجھ میں آجاتا ہے۔‘

سوشل میڈیا پر شدید تنقید کے بعد سحر خان نے اپنے بیان کی وضاحت دیتے ہوئے لکھا کہ ایک حالیہ انٹرویو میں میرا کہنے کا مطلب یہ تھا کہ میں ایک معذور شخص کا کردار کرنا چاہتی ہوں لیکن میں نے غلطی سے کچھ اور کہہ دیا، مجھے سوال کا جواب دینے سے پہلے اپنے خیالات کو اکٹھا کرنا چاہیے تھا تاکہ بہتر انداز میں بیان کیا جا سکے۔

انہوں نے معافی مانگتے ہوئے مزید لکھا کہ ’دماغی معذوری اور خصوصی افراد کا میں احترام کرتی ہوں اور یہ لوگ ہمارے لیے بہت اہم ہیں، اس لیے اگر میں نے غیر ارادی طور پر کسی کو تکلیف پہنچائی ہو تو میں معذرت خواہ ہوں۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024