• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

جتنے میں غریب کا گھر، اتنے میں ایک آئی فون

شائع September 13, 2023
—فوٹو: کمپنی
—فوٹو: کمپنی

امریکی کمپنی ’ایپل‘ نے 12 ستمبر کو اپنے آئی فونز پیش کردیے، جنہیں کمپنی کے اب تک کے سب سے بہترین فون قرار دیا جا رہا ہے۔

کمپنی نے پہلی بار تمام فونز کو ٹائپ سی چارجر میں پیش کیا ہے اور انہیں فوری طور پر فروخت کے لیے نہیں پیش کیا گیا اور انہیں رواں ماہ کے اختتام تک پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

ایپل نے 4 نئے آئی فونز متعارف کرائے ہیں جن میں آئی فون 15، آئی فون 15 پلس، آئی فون 15 پرو اور آئی فون 15 پرو میکس شامل ہیں۔

آئی فون 15 اور آئی فون 15 پرو میں 6.1 انچ جبکہ آئی فون 15 پلس اور آئی فون 15 پرو میکس میں 6.7 انچ کا ڈسپلے دیا گیا ہے جو کہ نئے آئی فون 15 اور 15 پلس کی طرح ہے۔

آئی فون 15 سمیت دیگر نئے آئی فونز میں 48 میگا پکسل کیمرا کے ساتھ ساتھ ان کی بیٹریوں میں 100فیصد کوبالٹ بھی شامل ہے جسے ری سائکل کیا جاسکتا ہے۔

مہنگائی اور پاکستان میں ڈالرز کے ریٹ بڑھنے کی وجہ سے انہیں اب تک کے آئی فون کے مہنگے ترین فونز بھی قرار دیا جا رہا ہے۔

کمپنی نے آئی فون 15 کی قیمت 799 امریکی ڈالرز یعنی تقریباً پاکستانی 2 لاکھ 40 ہزار روپے جبکہ آئی فون 15 پلس کی قیمت 899 ڈالرز یعنی تقریباً پاکستانی 2 لاکھ 70 ہزار روپے تک رکھی ہے۔

اسی طرح آئی فون 15 پرو کی قیمت 999 ڈالرز یعنی تقریباً پاکستانی 3 لاکھ روپے سے شروع ہے جبکہ آئی فون 15 پرو میکس کی قیمت 1199 ڈالرز یعنی تقریباً پاکستانی 3 لاکھ 60 ہزار روپے سے شروع ہے اور ان فونز کے زیادہ میموری کے ماڈیولز کی قیمت اس سے زیادہ ہے۔

تاہم ایپل کے فون پاکستان میں آنے کے بعد ٹیکسز لگنے کے بعد مزید مہنگے ہوںگے اور پاکستان میں سب سے سستا آئی فون 15 کا 128 جی بی ماڈیول کا فون ہوگا، جس کی قیمت 3 لاکھ 99 ہزار روپے تک پہنچ جائے گی۔

اسی طرح ترتیب وار تمام فونز کی قیمتوں میں پاکستان میں ٹیکس لگنے کے بعد 50 ہزار روپے سے ڈیڑھ لاکھ روپے کا اضافہ ہوگا۔

پاکستان میں آئی فون میکس اور پرو کے تمام ماڈیولز کے فون کی قیمت پانچ لاکھ روپے سے بڑھ جائے گی اور کم سے کم میموری والے ماڈیول کی قیمت بھی پانچ لاکھ 54 ہزار روپے تک ہوگی۔

اسی طرح پاکستان میں آئی فون کا سب سے مہنگا اور سب سے زیادہ میموری یعنی 1024 جی بی ماڈیول کا فون 5 لاکھ 99 ہزار 999 روپے میں ملے گا۔

یعنی ایک آئی فون کی قیمت دیہی اور چھوٹے شہروں میں بسنے والے پاکستانیوں کی جانب سے تعمیر کرائے جانے والے چھوٹے مکان کی لاگت کے برابر ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024