• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

نیہا راجپوت اور شہباز تاثیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

شائع September 13, 2023
—فائل فوٹو: انسٹاگرام
—فائل فوٹو: انسٹاگرام

ماڈل نیہا راجپوت اور سابق گورنر پنجاب مقتول سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

نیہا اور شہباز تاثیر کی شادی ستمبر 2021 میں ہوئی تھی، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر کافی وائرل بھی ہوئی تھیں۔

ان کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش مئی 2022 میں ہوئی تھی اور اب جوڑے کے ہاں دوسرے بیٹے کی آمد ہوئی ہے جس کا نام سلمان رافیل تاثیر رکھا گیا ہے۔

جوڑے کے ہاں دوسرا بیٹا 11 ستمبر کو پیدا ہوا تھا جس کا اعلان شہباز تاثیر نے اپنی ٹوئٹ کے ذریعے کیا۔

انہوں نے لکھا کہ ’میری بیوی نے بیٹے کو جنم دیا ہے، جس کا نام سلمان رافیل تاثیر رکھا گیا ہے‘، انہوں نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’ماں اور بچہ دونوں خیریت سے ہیں لیکن برائے مہربانی میرے لیے دعا کریں‘۔

گزشتہ روز شہباز تاثیر نے نومولود بچے کے لیے اپنی تصویر بھی شئیر کی تھی۔

ماڈل نیہا تاثیر نے بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام اسٹوری پر بچے کے ساتھ اپنی اور شوہر کی تصویر شئیرکرتے ہوئے لکھا کہ ’دنیا میں خوش آمدید، سلمان رافیل تاثیر‘۔

نیہا راجپوت نے 2016 میں اداکاری کا آغاز کیا، اس سے قبل وہ ماڈلنگ کرتی تھیں، ان کی پرورش یورپی ملک یوکرین میں ہوئی ہے، کیوں کہ ان کی والدہ کا تعلق وہیں سے ہے۔

شہباز تاثیر کی نیہا راجپوت سے یہ دوسری شادی تھی، اس سے قبل انہوں نے فیشن ڈیزائنر ماہین غنی سے 2010 میں شادی کی تھی اور ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔

شہباز تاثیر کی سابق اہلیہ ماہین غنی نے دسمبر 2019 کے آخر میں ایک ٹوئٹ کے ذریعے طلاق کی تصدیق کی تھی اور اپنی متعدد ٹوئٹس میں انہوں نے گھریلو ناچاکی پر بھی کھل کر بات کی تھی۔

شہباز تاثیر سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے ہیں، جنہیں جنوری 2011 میں قتل کردیا گیا تھا، والد کے قتل کے 7 ماہ بعد انہیں اگست 2011 میں لاہور کے علاقے گلبرگ سے اغوا کیا گیا تھا۔

شہباز تاثیر تقریباً 5 سال تک اغوا کاروں کے پاس افغانستان میں رہے تھے، جس کے بعد مارچ 2016 میں انہیں بازیاب کروایا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024