• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

فواد حسن فواد نگران وفاقی کابینہ میں شامل

شائع September 13, 2023
— فائل فوٹو: ڈان نیوز
— فائل فوٹو: ڈان نیوز

نگران وفاقی کابینہ میں توسیع کا سلسلہ جاری ہے، وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے سابق بیورکریٹ اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکریٹری رہنے والے فواد حسن فواد کو عبوری کابینہ میں شامل کرنے کی منظوری دے دی، جس کے بعد یہ تعداد 26 تک جا پہنچی ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ سرکاری پریس ریلیز کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نگران وزیراعظم کی ایڈوائس پر آئین کے آرٹیکل 224 (ون) (اے) کے تحت تقرری کی منظوری دی۔

اس سے قبل ہفتہ کو ڈاکٹر کوثر عبداللہ ملک کو نگران وفاقی وزیر مقرر کیا گیا تھا، صدر عارف علوی نے پیر کو ڈاکٹر مالک سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔

وفاقی کابینہ 26 اراکین پر مشتمل ہے، جس میں 18 وزرا، تین مشیر اور 5 معاون خصوصی برائے وزیراعظم ہیں۔

قبل ازیں، میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے چھوٹی کابینہ کی تشکیل کا فیصلہ کیا تھا اور تمام ممکنہ امیدواروں کے پروفائلز کا خود جائزہ لیا۔

نگران وزیر اطلاعات مرتضٰی سولنگی نے رابطہ کرنے پر اصرار کیا کہ نگران وفاقی کابینہ اب بھی ’زیادہ بڑی نہیں‘ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کیا (کابینہ) میں توسیع کرنا غیر آئینی / غیر قانونی ہے؟ آپ کے خیال میں آئینی / قانونی طور پر نگران حکومت کتنی بڑی ہونی چاہیے؟ نگران حکومت میں 17 وزرا ہیں، فواد حسن فواد کو شامل کرنے کے بعد اب یہ تعداد 18 ہو گئی ہے۔

فواد حسن فواد سابق وزیراعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکریٹری رہ چکے ہیں، انہیں وائٹ کالر کرائم کے ایک مبینہ کیس میں کئی سال تک نیب کی تحقیقات کا سامنا رہا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024