• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

’جوان‘ کی کامیابی کے بعد شاہ رخ خان کی پوجا کی جانے لگی

شائع September 11, 2023
کولکتا میں خاتون شاہ رخ خان کی تصویر کی پوجا کر رہی ہیں — فوٹو: اے این آئی
کولکتا میں خاتون شاہ رخ خان کی تصویر کی پوجا کر رہی ہیں — فوٹو: اے این آئی

بولی وڈ کے بادشاہ کہلائے جانے والے اداکار شاہ رخ خان کی ایکشن تھرلر فلم ’جوان‘ کی ریکارڈ کمائی کے بعد متعدد شہروں میں ان کی پوجا کی جانے لگی۔

شاہ رخ خان کی ’جوان‘ گزشتہ ہفتے 7 ستمبر کو ریلیز کی گئی تھی اور فلم نے پہلے ہی دن بھارت سمیت دنیا بھر سے 150 کروڑ روپے کماکر ہندی سینما انڈسٹری کی نئی تاریخ رقم کی تھی۔

اب فلم نے محض 4 دن میں ریکارڈ یعنی 520 ارب روپے کما کر پہلے ہی ہفتے ریکارڈ کمائی کرنے والی بھارتی فلم کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

’انڈین ایکسپریس‘ کے مطابق ’جوان‘ نے 7 سے 11 ستمبر کی صبح تک بھارت سمیت دنیا بھر سے 520 کروڑ یعنی سوا 5 ارب روپے کمائے تھے۔

یعنی فلم نے یومیہ اوسطا سوا ارب روپے کی رقم بٹوری جو اب تک کا ریکارڈ ہے اور کسی بھی بھارتی فلم نے تاریخ میں اتنی کمائی نہیں کی۔

شاہ رخ خان کے پروڈکشن ہاؤس ’ریڈ چلی‘ کی جانب سے بھی کی گئی انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا گیا کہ فلم نے محض 4 دن میں 520 کروڑ روپے سے زائد کی کمائی کرکے نئی تاریخ رقم کردی۔

بھارتی اخبار ’دی ہندو‘ کے مطابق ’جوان‘ کی کامیابی کے بعد متعدد شہروں میں شاہ رخ خان کی پوجا کی جانے لگی اور خصوصی طور پر خواتین مداح ان کی تصاویر کی پوجا کرتی دکھائی دیں۔

فلم کی کامیابی کے بعد شاہ رخ خان کی جنوبی بھارت میں بھی مقبولیت بڑھ گئی اور ان کی پوجا زیادہ تر مغربی بنگال سمیت دیگر جنوبی ریاستوں میں کی جانے لگی ہے۔

شاہ رخ خان کی جنوبی بھارت میں مقبولیت اور ان کی پوجا کیے جانے کی ایک وجہ یہ بھی ہے ان کی فلم ’جوان‘ کے ہدایت کار اتلی بھی اسی خطے سے ہیں جب کہ ان کی فلم کی ہیروئن سمیت دیگر اداکار بھی جنوبی بھارت سے ہیں۔

یہ پہلے ہی قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ شاہ رخ خان کی فلم تیز ترین 500 کروڑ روپے کمانے والی فلم بنے گی اور اس نے پہلے ہفتے کی کمائی میں رواں برس جنوری میں ریلیز ہونے والی شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

فلم کو بیک وقت ہندی اور تامل سمیت دیگر زبانوں میں بھی ریلیز کیا گیا تھا اور خیال ظاہر کیا جا رہا تھا یہ کمائی کے نئے ریکارڈ بنانے میں کامیاب جائے گی۔

فلم میں شاہ رخ خان کے ہمراہ جنوبی بھارتی اداکارہ نیانتھرا، سانیا ملہوترا، سنیل گروور اور یوگی بابو سمیت اداکار شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024