• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

ماہرہ خان کی شادی کے لیے فلم کی شوٹنگ میں تاخیر کروں گا، ہمایوں سعید

شائع September 9, 2023
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

سینیئر اداکار و پروڈیوسر ہمایوں سعید نے مبہم انداز میں اداکارہ ماہرہ خان کی رواں ماہ کے اختتام تک شادی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اداکارہ کی شادی کے باعث اپنی آنے والی فلم کی شوٹنگ تاخیر سے شروع کریں گے۔

گزشتہ ماہ اگست میں یہ خبریں آئی تھیں کہ ماہرہ خان ستمبر میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔

خبریں تھیں کہ اداکارہ پنجاب کے سیاحتی مقام مری میں سادگی سے شادی کی رسومات ادا کریں گی، ان کی شادی میں قریبی رشتے دار اور دوست شرکت کریں گے۔

تاہم خود ماہرہ خان نے اپنی شادی کی خبروں کی تردید یا تصدیق نہیں کی اور اب ہمایوں سعید نے بھی مبہم انداز میں کہا ہے کہ اگر اداکارہ کی شادی ہوئی تو وہ اپنے آنے والی شوٹنگ کا شیڈول تبدیل کردیں گے۔

ہمایوں سعید اور ماہرہ خان جلد ہی ایک ساتھ دوسری فلم کی شوٹنگ شروع کرنے والے ہیں، تاہم امکان ہے کہ اداکارہ کی شادی کی وجہ سے فلم تین سے 4 ماہ تاخیر کا شکار ہو سکتی ہے۔

ہمایوں سعید نے اردو اخبار ’جنگ‘ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ساتھ ماہرہ خان کی جوڑی کو پہلے بھی ’بن روئے‘ میں پسند کیا گیا تھا اور اس بار بھی شائقین ان کی جوڑی کو پسند کریں گے۔

اداکار نے دعویٰ کیا کہ پاکستان کی جو بھی اداکارہ ان کے ساتھ کام کرتی ہیں وہ سپر اسٹار بن جاتی ہیں۔

انہوں نے اپنی اداکاری پر تنقید کرنے والے افراد کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ زیادہ ترافراد ان سے محبت کرتے ہیں جب کہ بعض بے وقوف لوگ ان سے حسد کرتے ہیں۔

ساتھ ہی انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ جلد ہی پہلی بار سجل علی اور یمنیٰ زیدی کے ہمراہ بھی مرکزی کرداروں میں اسکرین پر دکھائی دیں گے، تاہم انہوں نے اس حوالے سے کوئی وضاحت نہیں کی۔

ہمایون سعید نے خود پر سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کے حوالے سے بھی بات کی اور کہا کہ وہ سوشل میڈیا سے زیادہ تر دور رہتے ہیں۔

ماہرہ خان کی شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ وہ اداکاری کی شادی کے وقت اپنی آنے والی فلم کی شوٹنگ کا شیڈول تبدیل کردیں گے، یعنی وہ شوٹنگ تاخیر سے شروع کریں گے، تاہم انہوں نے واضح طور پر تصدیق نہیں کی کہ ماہرہ خان کی شادی کب تک ہوگی؟

خیال رہے کہ یہ اداکارہ کی دوسری شادی ہوگی، ماہرہ خان نے پہلی شادی 2007 میں علی عکسری سے کی تھی، جن سے انہیں بیٹا اذلان بھی ہے۔

ماہرہ خان کی پہلی شادی تقریبا 8 سال بعد 2015 میں طلاق پر ختم ہوئی تھی اور 2019 سے ان کی دوسری شادی کی افواہیں ہیں۔

ابتدائی طور پر ماہرہ خان کی سلیم کریم نامی کاروباری شخص سے منگنی کی افواہیں پھیلی تھیں، جس پر اداکارہ نے 2019 میں ہی واضح کیا تھا کہ ان کی تاحال منگنی نہیں ہوئی۔

بعد ازاں جون 2020 میں ماہرہ خان نے فیشن ڈیزائنرحسن شہریار یاسین (ایچ ایس وائے) کو انسٹاگرام پر انٹرویو دیتے ہوئے اعتراف کیا تھا کہ ان کے تعلقات ’سلیم‘ نامی شخص سے ہیں اور مستقبل میں وہ شادی کا ارادہ بھی رکھتے ہیں۔

خبریں ہیں کہ اداکارہ دیرینہ دوست سلیم کریم سے جلد ہی شادی کریں گی—فائل فوٹو: انسٹاگرام
خبریں ہیں کہ اداکارہ دیرینہ دوست سلیم کریم سے جلد ہی شادی کریں گی—فائل فوٹو: انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024