• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

تصاویر: مراکش میں تباہ کن زلزلے کے بعد کی صورتحال

گزشتہ شب آنے والے 6.8 شدت کے خوفناک زلزلے نے ہر طرف تباہی مچا دی، 632 افراد ہلاک اور 329 افراد زخمی ہوئے۔
شائع September 9, 2023

مراکش میں گزشتہ شب آنے والے 6.8 شدت کے خوفناک زلزلے نے ہر طرف تباہی مچا دی جس کے نتیجے میں سیکٹروں افراد ہلاک، سیکڑوں عمارتیں منہدم ہوگئیں اور ہزاروں شہریوں کو اپنے گھروں سے بھاگنا پڑا۔

سرکاری ٹی وی کے مطابق شدید زلزلے کے جھٹکوں سے کم از کم 632 افراد ہلاک اور 329 افراد زخمی ہوئے، وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ زلزلے کا مرکز مراکش شہر سے 72 کلومیٹر دور اطلس کا پہاڑی سلسلہ تھا اور اس کی زیر زمین گہرائی 18.5 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔

ساحلی شہروں رباط، کاسا بلانکا اور ایساویرا میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

شدید زلزلے کے بعد شہری کھلے آسمان تلے سڑکوں پر بیٹھنے پر مجبور ہیں اس دوران ریسکیو اہلکاروں نے بھی شہریوں کو ملبے تلے زندہ نکالنے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔

  زلزلے کے بعد رہائشی ایک چوک پر پناہ لے رہے ہیں—فوٹو :اے ایف پی

  زلزلے کے باعث تاریخی شہر مراکش کی ایک پرانی مسجد کو بھی شدید نقصان پہنچا—فوٹو: رائٹرز

  زلزلے کے بعد رہائشی بند دکانوں کے باہر پناہ لے رہے ہیں—فوٹو:اے ایف پی

  زلزلے کے بعد لوگ کاسا بلانکا کی ایک سڑک پر جمع ہیں—رائٹر

  زلزلے کے بعد تاریخی شہر ماراکیچ میں ایک گاڑی کو بھی نقصان پہنچا—فوٹو: رائٹرز

  زلزلے کے بعد ماراکش کے ایک چوک پر رہائشی شہری کھلے آسمان تلے موجود ہیں—اے ایف پی

  زلزلے کے بعد رہائشی ایک چوک میں پناہ لے رہے ہیں—اے ایف پی

  زلزلے کے بعد شہری کھلے آسمان تلے رات گزارنے پر مجبورہیں—اے ایف پی

  ایک عورت زلزلے سے تباہ شدہ پرانے شہر مراکش میں عمارت کے ملبے کو دیکھ رہی ہے—اے ایف پی

  ایک خاتون زلزلے سے تباہ شدہ اپنے گھر کے سامنے کھڑی رو رہی ہیں—اے ایف پی

  مراکش میں ایک طاقتور زلزلے کے بعد تاریخی شہر ماراکیچ میں ہونے والے نقصان کا منظر—رائٹرز

  ایک شخص تاریخی شہر ماراکیچ میں زلزلے کے بعد ہونے والے نقصان کو دیکھ رہا ہے—رائٹرز

  سول پروٹیکشن کے ارکان  زلزلے کے بعد متاثرین کے لیے سامان ٹرک سے اتارنے کی کوشش کررہے ہیں—فوٹو: اسکرین گریب

  زلزلے کے بعد تاریخی شہر ماراکیچ میں ہونے والے نقصان کا عمومی منظر—رائٹرز

  زلزلے کے بعد تاریخی شہر ماراکیچ میں لوگ ریسکیو کا کام کررہے ہیں—رائٹرز