• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

حرکت قلب کی علامات مرد اور خواتین میں مختلف ہونے کا انکشاف

شائع September 5, 2023
— فوٹو: شٹر اسٹاک
— فوٹو: شٹر اسٹاک

ایک تازہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ حرکت قلب (کارڈیک اریسٹ) کی علامات کم از کم 24 گھنٹے قبل ہی آنا شروع ہوجاتی ہیں اور یہ کہ علامات مرد اور خواتین میں مختلف ہو سکتی ہیں۔

یہاں یہ بات انتہائی اہم ہے کہ حرکت قلب بند ہونے اور ہارٹ اٹیک میں فرق ہے لیکن عام طور پر لوگ ان میں فرق نہیں کر پاتے۔

ہارٹ اٹیک میں عام طور پر دل کو خون کی ترسیل کرنے والی نسوں میں خون جم جاتا ہے یا پھر اسی طرح کے دوسرے مسئلے کی وجہ سے دل کی دھڑکن باالترتیب آہستہ آہستہ کم ہونے لگتی ہے۔

ہارٹ اٹیک میں انسان کے بچنے کے زیادہ امکانات ہوتے ہیں اور ہارٹ اٹیک کسی بھی انسان کو ایک سے زائد بار بھی ہوسکتا ہے۔

لیکن کارڈیک اریسٹ سنگین بیماری ہے، جسے عام زبان میں حرکت قلب بند ہوجانا کہا جاتا ہے۔

اس میں اچانک دل کو خون کی ترسیل بند ہوجاتی ہے اور دل دھڑکنا چھوڑ دیتا ہے، اسی وجہ سے دماغ سمیت جسم کے دیگر حصوں کو زندگی برقرار رکھنے کے لیے مطلوب آکسیجن بھی نہیں مل پاتا، جس وجہ سے کارڈیک اریسٹ خطرناک سمجھا جاتا ہے۔

ماہرین صحت کے مطابق عام طور پر کارڈیک اریسٹ کے شکار 90 فیصد افراد موقع پر ہی یا ہسپتال پہنچنے تک زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں لیکن ہارٹ اٹیک میں انسان کے مرنے کے امکانات کم ہوتے ہیں۔

اسی حوالے سے امریکی ماہرین نے کارڈیک اریسٹ پر ایک تحقیق کی، جس سے معلوم ہوا کہ اس کی علامات مرد اور خواتین میں مختلف ہو سکتی ہیں۔

طبی جریدے ’دی لینسٹ‘ میں شائع تحقیق کے مطابق ماہرین نے مجموعی طور پر ایمرجنسی میں امراض قلب کی بیماری کے لیے مدد مانگنے والے 7 ہزار سے زائد افراد کی صحت اور ڈیٹا کا جائزہ لیا۔

بعد ازاں ماہرین نے 11 سے زائد ایسے رضاکاروں کی صحت اور ڈیٹا کا جائزہ لیا جو کارڈیک اریسٹ کا شکار بنے تھے، ان افراد میں 18 سے 65 سال کے لوگ موجود تھے اور 643 خواتین تھیں۔

ماہرین نے مذکورہ تحقیق 2015 سے شروع کی اور 2021 تک اس کو جاری رکھا اور پھر مجموعی افراد میں سے 162 مریضوں کی علامات اور بیماری کی شدت کا جائزہ لیا۔

ماہرین نے پایا کہ کارڈیک اریسٹ یعنی حرکت قلب بند ہونے کی علامات کم از کم 24 گھنٹے پہلے نظر آنا شروع ہوجاتی ہیں اور گزرتے وقت کے ساتھ یہ شدید ہوتی جاتی ہیں۔

ماہرین کے مطابق ساتھ ہی ڈیٹا سے معلوم ہوا کہ مرد اور خواتین میں اس کی علامات مختلف ہو سکتی ہیں، تاہم بہت ساری علامات ایک جیسی بھی تھیں۔

ماہرین نے بتایا کہ کارڈیک اریسٹ کی مرد اور خواتین میں سب سے مختلف علامت یہ تھی کہ خواتین کو 24 گھنٹے قبل ہی سانس لینے میں مشکلات کی شکایت ہوتی ہے جب کہ مرد حضرات کو سینے میں اچانک شدید درد ہونے کی شکایت ہوتی ہے۔

ماہرین کے مطابق گزرتے وقت کے ساتھ مرد اور خواتین میں دونوں علامات شدید ہوتی جاتی ہیں اور ایسی علامات نظر آنے پر لوگوں کو ہنگامی بنیادوں پر ہسپتال کا رخ کرنا چاہئیے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024