• KHI: Fajr 4:58am Sunrise 6:16am
  • LHR: Fajr 4:20am Sunrise 5:43am
  • ISB: Fajr 4:22am Sunrise 5:47am
  • KHI: Fajr 4:58am Sunrise 6:16am
  • LHR: Fajr 4:20am Sunrise 5:43am
  • ISB: Fajr 4:22am Sunrise 5:47am

جاپان: ماہی گیر، مقامی لوگ فوکوشیما سے پانی کا اخراج روکنے کیلئے کوشاں

شائع September 4, 2023
— فوٹو: اے ایف پی
— فوٹو: اے ایف پی

فوکوشیما کے قریب رہنے والے 100 سے زیادہ ماہی گیروں اور مقامی لوگوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ رواں ہفتے ایک مقدمہ دائر کریں گے جس میں وہ تباہ شدہ جاپانی جوہری پلانٹ سے گندے پانی کے اخراج کو روکنے کی استدعا کریں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ’اے ایف پی‘ کی خبر کے مطابق دنیا کے بدترین جوہری حادثات میں سے ایک کے 12 برس بعد جاپان نے 24 اگست کو سمندری پانی کے ساتھ ملا ہوا ٹھنڈا ٹریٹڈ پانی خارج کرنا شروع کیا اور اس بات پر اصرار کیا کہ یہ محفوظ ہے۔

بہت سے جاپانی ماہی گیر پانی چھوڑنے کے خلاف رہے ہیں، انہیں خدشہ ہے کہ یہ اقدام 2011 کی تباہی کے تناظر میں انڈسٹری کا تاثر بہتر بنانے کی برسوں کی کوششوں کو ناکام کر دے گا۔

گروپ سیکریٹریٹ کی ایک رکن نے بتایا کہ فوکوشیما اور انتظامی علاقوں کے 100 سے زیادہ مدعی جمعہ کو فوکوشیما ڈسٹرکٹ کورٹ میں مقدمہ دائر کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت، پانی چھوڑنے کا فیصلہ کرنے سے قبل ماہی گیروں کی جانب سے رضا مندی لینے کے اپنے وعدے پر عمل کرنے میں ناکام رہی۔

گروپ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ غلط پالیسی ہے، اس میں نہ صرف فوکوشیما کے ماہی گیروں کے کوآپریٹو کے علاوہ ملک بھر کے کوآپریٹو کی جانب سے کی جانے والی شدید مخالفت کو بھی نظر انداز کیا جارہا ہے۔

اس میں مزید کہا گیا کہ سمندر میں پانی چھوڑنا کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا جب کہ اس سے جوہری حادثے کے متاثرین کو مزید اذیت پہنچتی ہے۔

پانی چھوڑنے کے فیصلے پر چین کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا جس میں جاپانی سی فوڈز کی درآمد پر مکمل پابندی بھی شامل ہے۔

جاپانی سرکاری دفاتر اور کاروباری اداروں پر چینی فون نمبرز سے ہزاروں پریشان کن کالز کی بھرمار کردی گئی۔

صرف ٹوکیو شہر کی حکومت کو 24 سے 31 اگست تک 34 ہزار300 کالز موصول ہوئیں۔

دوسری جانب جاپانی حکومت کے حکام نے عوام کو یقین دلانے کی کوشش کی کہ فوکوشیما کی مچھلی اور دیگر اشیا کھانے کے لیے محفوظ ہیں۔

گزشتہ ہفتے وزیر اعظم، جاپان میں تعینات امریکی سفیر اور دیگر نے ٹی وی کیمروں کے سامنے فوکوشیما کی مچھلی کھائی۔

پانی چھوڑنے سے قبل سمندری غذا کے لیے چین، جاپان کی سب سے بڑی برآمدی منڈی تھا، بیجنگ کی پابندی نے اس شعبے سے وابستہ لوگوں کو شدید تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 7 ستمبر 2024
کارٹون : 6 ستمبر 2024