• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

واٹس ایپ کا اہم فیچر متعارف، اب ایک ہی ایپلی کیشن میں اضافی اکاؤنٹ چلا سکتے ہیں

شائع September 4, 2023
— فائل فوٹو: واٹس ایپ
— فائل فوٹو: واٹس ایپ

دنیا کی سب سے بڑی میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اب تک کا سب سے بڑا اور اہم فیچر متعارف کرا دیا ہے جس کے تحت صارفین ایک ہی ایپلی کیشن کے ذریعے متعدد اکاؤنٹس چلا سکیں گے۔

اس فیچر پر جون 2021 کے آغاز سے کام کیا جارہا تھا جس کے بعد 19 جون 2023 کو صرف چند صارفین کے لیے آزمائشی طور پر پیش کیا گیا تھا۔

تاہم اب واٹس ایپ کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ’ویب ایٹ انفو‘ کے مطابق ملٹی اکاؤنٹ سپورٹ کا یہ فیچر اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے بیٹا (beta) ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے جو ابھی چند صارفین کو دستیاب ہے اور آئندہ کچھ دنوں میں تمام صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔

مذکورہ فیچر کے تحت ایک صارف ایک ایپلی کیشن میں صرف ایک ہی اضافی اکاؤنٹ چلا سکے گا، تاہم مستقبل میں واٹس ایپ کی جانب سے 2 سے زائد اکاؤنٹس کا فیچر بھی متعارف ہونے کا امکان ہے۔

یعنی ہر صارف ایک ہی موبائل اور ایک ہی واٹس ایپ ایپلی کیشن پر واٹس ایپ ایپلی کیشن کے موجودہ اکاؤنٹ پر اضافی صرف ایک ہی اکاؤنٹ پر لاگ ان کرسکتا ہے۔

یعنی واٹس ایپ کی ایپلی کیشن میں فیس بک یا ٹوئٹر کی ٹوئٹ ڈیک جیسا فیچر متعارف کرایا گیا ہے، جس کے تحت صارف ایک سے زائد اکاؤنٹ کو ایک ہی ایپلی کیشن اور ڈیوائس پر استعمال کر سکے گا۔

اس فیچر کے ذریعے صارفین واٹس ایپ سیٹنگز مینیو میں اپنے نام کے آگے بنے ڈاؤن ایرو پر کلک کرکے مختلف اکاؤنٹس پر سوئچ کر سکیں گے یا نئے اکاؤنٹ کو ایڈ کر سکیں گے۔

تاہم رپورٹ میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ واٹس ایپ بزنس اور میسیجنگ ایپ کے متعدد اکاؤنٹس ایک ساتھ چلائے جا سکیں گے یا نہیں۔

مذکورہ فیچر کو اب تک کا واٹس ایپ کا سب سے نمایاں اور بڑا فیچر قرار دیا جا رہا ہے، اس سے ہر صارف کو دفتری، گھریلو، کاروباری اور سوشل معاملات ایک ساتھ الگ الگ نمٹانے میں آسانی ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024